28 September 2013 - 15:56
News ID: 5996
فونت
حجت الاسلام سید ہاشم موسوی:
رسا نیوز ایجنسی – کوئٹہ پاکستان کے امام جمعہ نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبوں میں دہشتگردوں سے مذاکرات کو قرانی ایات کی خلاف ورزی جانا ۔
حجت الاسلام سيد ہاشم موسوي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کوئٹہ پاکستان کے امام جمعہ حجت الاسلام سید ہاشم موسوی نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبوں میں کہا: دہشتگرد لشکرجھنگوی کی مذموم کاروائیاں ایک مرتبہ پھر شروع ہو چکی ہیں۔ ہم موجودہ حکومت کو متنبہ کر دینا چاہتے ہیں کہ اگر دہشتگردوں کیخلاف کاروائی نہ کی گئی تو رئیسانی حکومت کی طرح اِن کیساتھ بھی اُسی لہجے بھی بات کی جائے گی۔


حجت الاسلام موسوی پشاور میں مسیحی برادری پر ہونے والے بم دھماکے کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا: تحریک انصاف کے رہنماء عمران خان دھماکے کے بعد بھی پھر سے اُنہی دہشتگرد طالبان کیساتھ مذاکرات کی رٹ لگائے بیٹھے ہے جو اس ملک میں‌ کشت و خون کے ذمہ دار ہیں۔


انہوں نے دہشتگردوں سے مذاکرات قرانی ایات کی خلاف ورزی بتاتے ہوئے کہا: قرآن کریم میں‌ واضح طور پر کہا گیا ہے کہ قاتلوں اور دہشتگردوں سے قصاص ہی راہِ‌ نجات ہے۔ لہذا ملکی بقاء کو مدنظر رکھتے ہوئے ان دہشتگردوں کیخلاف ملکی سطح پر جلد از جلد بھرپور کاروائی کی جائے۔


حجت الاسلام موسوی نے کوئٹہ میں پچھلے ہفتے رونماء ہونے والے دو واقعات میں بےگناہ شیعہ ہزارہ قوم کے تین افراد کے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے پر موجودہ حکومت سمیت ملکی اداروں سے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد بلوچستان میں دہشتگردوں کے نیٹ ورک کو ختم کرکے ان کے خلاف بھرپور آپریشن کیا جائے۔


انہو‌ں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ بے گناہ شیعہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ اسی طرح جاری رہی تو وہ موجودہ حکومت کیساتھ اُسی لہجے میں بات کرینگے جیسا کہ پچھلی حکومت کیساتھ کیا تھا کہا: موجودہ حکومت کوئٹہ سمیت پورے ملک میں آباد تمام اقوام کو تحفظ فراہم کرے اور دہشتگردوں کا قلع قمع کرے۔


کوئٹہ کے امام جمعہ نے بلوچستان میں‌ آنے والے حالیہ سیلاب پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا: مشکل کی اس گھڑی میں پوری قوم کو سیلاب زدگان کی بھرپور امداد کرنی چاہئے اور ملک کو درپیش موجودہ مسائل سے لڑنے کیلئے حکومت کیساتھ تعاون کرنا چاہئے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬