30 December 2017 - 11:31
News ID: 432463
فونت
رجب طیب اردوغان:
ترک صدر رجب طیب ایردوغان نے کہا ہے کہ سنی یا شیعہ نام کا کوئی دین نہیں، ہمارا صرف ایک ہی دین ہے جو اسلام ہے۔
رجب طیب اردوغان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ترک صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ سنی یا شیعہ نام کا کوئی دین نہیں، ہمارا صرف ایک ہی دین ہے جو اسلام ہے۔

اطلاعات کے مطابق تیونس سے واپسی کے دوران طیارے میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ مغربی ممالک مسلمانوں کو تقسیم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مغربی میڈیا انہیں اور ان کے ملک کو سنی مسلمان کے نام سے پکار رہا ہے تاہم وہ سنی یا شیعہ کی تفریق کا حصہ نہیں بنیں گے کیونکہ وہ صرف اسلام کو مذہب سمجھتے ہیں۔ بیت المقدس سے متعلق استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس پر تبصرہ کرتے ہوئے ترک صدر نے بعض عرب رکن ممالک کے رویے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ اس اہم مسئلے پر چند عرب ممالک نے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا لیکن اس کے باوجود اجلاس کامیاب رہا ۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬