27 April 2020 - 19:28
News ID: 442591
فونت
مصر کے سنی عالم دین:
مصر کے اہل سنت عالم دین نے سیره نبوی(ص) کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ صدقہ، ماہ مبارک رمضان کا بہترین اور برترین عمل ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی عالمی سرویس کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مصر کے اہل سنت عالم دین اور سابق مفتی شیخ علی جمعہ نے پریس ریلیز میں کہا کہ ماہ مبارک رمضان کا بہترین اور برترین عمل ضرورتمندوں کو صدقہ دینا ہے ۔

شیخ جمعہ نے صدقہ رسول اسلام صلی اللہ علیہ و الہ وسلم اور صحابہ کی سنت جانا اور تاکید کی: صدقہ دینے والا اور اس نیک کام میں شریک تمام لوگ اپنی زندگی میں برکت دیکھیں گے، اگر اس نیک عمل میں لاتعداد لوگ بھی شریک ہوں تو خداوند متعال ان تمام لوگوں کو اجر و جزاء و ثواب عطا کرے گا ۔

مصر کے اہل سنت عالم دین نے ماہ رمضان کو نیکیوں کا بہترین مہینہ جانا اور مزید کہا: ماہ مبارک رمضان میں ضرورتمندوں کی امداد، شائستہ اور قابل تحسین عمل ہے۔

انہوں نے مزید کہا: اس ماہ میں جس طرح خداوند متعال کی رحمتوں کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں اسی طرح اس کے بندے بھی اس ماہ میں نیازمندوں کے حق میں اپنے کرم کے دروازے کھولیں ۔

مصر کے سابق مفتی نے یاد دہانی کی: رسول اسلام(ص)، ماہ مبارک رمضان میں سب سے زیادہ بخشش کرتے تھے ، یہاں تک جب بھی حضرت جبرئیل امین اپ کی زیارت کو اتے تو حضرت(ص) کو بخشش کی حالت میں پاتے ۔

انہوں نے کہا: صدقہ دینے والا اور اس نیک کام میں شریک تمام لوگ اپنی زندگی میں برکت دیکھیں گے، اگر اس نیک عمل میں لاتعداد لوگ بھی شریک ہوں تو خداوند متعال ان تمام لوگوں کو اجر و جزاء و ثواب عطا کرے گا ۔

مصر کے اہل سنت عالم دین نے یہ کہتے ہوئے کہ ماہ مبارک رمضان کا بہترین اور برترین عمل ضرورتمندوں کو صدقہ دینا ہے کہا: رحمتوں کے دروازے اس ماہ میں کھلے ہیں تاکہ بندے اس سے قربت حاصل کریں

شیخ جمعہ نے مزید کہا: صدقہ، ماہ مبارک رمضان کا بہترین اور برترین عمل ہے ۔/۹۸۸/ ن

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬