30 July 2016 - 21:01
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 422564
فونت
شیعہ علماء کو نسل پاکستان :
شیعہ علماء کو نسل پاکستان کے رہنما نے کہا : کشمیر میں گزشتہ کئی دنوں سے انسانی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے بھارت بے گناہ عوام کو گو لیوں کا نشانہ بنا رہا ہے جس کی وجہ سے اب تک درجنوں لوگ شہید ہو چکے ہیں ۔
شیعہ علماء کو نسل پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کو نسل پاکستان صوبہ سندھ کی جانب سے سندھ بھر میں نماز جمعہ کے بعد مظلوم اور بے گناہ کشمیریوں پر بھارتی بربریت اور ان پر ہو نے والے انسان سوز مظالم کے خلاف احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے منعقد کئے گے ۔

کراچی میں مرکزی مظاہرہ کراچی پریس کلب کے باہر کیا گیا جس میں عالی جناب جعفر سبحانی، عالی جناب کرم الدین واعظی ، عالی جناب فیصل مہدی ، عالی جناب رجب ہاتمی ، حسنین مہدی ، یعقوب شہباز اور مسلم رضا سمیت کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد نے شر کت کی ۔

مظا ہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام سید ناظر عباس تقوی نے کہا : نہتے کشمیر یوں پر بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہیں گزشتہ کئی دہائیوں سے کشمیری عوام اپنے حقوق کی جدوجہد کر رہی ہے ہم کشمیری عوام کے حقوق کی حمایت کرتے ہیں مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی اُمنگوں کے مطابق حل کیا جائے۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا : کشمیر میں گزشتہ کئی دنوں سے انسانی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے بھارت بے گناہ عوام کو گو لیوں کا نشانہ بنا رہا ہے جس کی وجہ سے اب تک درجنوں لوگ شہید ہو چکے ہیں لیکن عالمی حقوق کے دعویدار اور اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا موثر کردار ادا کر تے دکھائی نہیں دے رہیں اقوام متحدہ کو چایئے کے کشمیری عوام پر ہو نے والے مظالم اور بھارتی بربریت کو روکنے کے لئے بھارت پر زُور ڈالے کے وہ انسانی حقوق کی پامالی اور بے گناہ کشمیری عوام کے قتل وغارت گری سے گریز کرے ۔

شیعہ علماء کو نسل پاکستان کے رہنما نے بیان کیا : پاکستانی حکومت کو چائیے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرے اور کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کر تے ہوئے سنجیدہ اقدامات کرے ۔

حجت الاسلام سید ناظر عباس تقوی نے کہا : گزشتہ کئی سالوں سے مسئلہ کشمیر کو نظر انداز کیا جارہا ہے جب کے مسئلہ کشمیر ہمارا بنیادی مسئلہ ہے اس مسئلے کو ہر سطح پر اٹھنا ہماری زمہ داری ہے مسئلہ کشمیرکے حل نہ ہونے تک حکمرانوں کو اس پر زُور دینا چایئے پا کستانی عوام کشمیری عوام کے ساتھ شانہ بشانہ میدان عمل میں موجود ہے پا کستانی اور کشمیری عوام ایک جسم کے مانند ہیں اگر کشمیر میں مسلمانوں پر مظالم ہونگے تو پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں اس پر آواز اٹھائ جائے گی ۔
 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬