29 October 2016 - 12:41
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 424136
فونت
سرزمین بحرین کے شیعہ عالم دین آیت الله شیخ محمد سند نے حضرت آیت الله حاج سید تقی طباطبائی قمی (ره) کے انتقال پر ان کے اھل خانہ کو تعزیت و تسلیت پیش کی ۔
آیت الله شیخ محمد سند

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین بحرین کے شیعہ عالم دین مقیم حال نجف اشرف آیت الله شیخ محمد سند نے حضرت آیت الله حاج سید تقی طباطبائی قمی (ره) کے انتقال پر امام زمانہ (عج)، ان کے اھل خانہ ، حوزات علمیہ اور علمائے ایران مقیم حال کربلا کو تعزیت و تسلیت پیش کی ۔

آیت الله شیخ محمد سند نے اپنے پیغام میں کہا: متقی و پرھیز گار فقیہ دوراں حضرت آیت الله حاج سید تقی طباطبائی قمی (ره) کے انتقال کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا ، اس بزرگ عالم دین کے فقدان پر ہم  امام زمانہ (عج)، ان کے اھل خانہ ، حوزات علمیہ اور مومنین کو تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں ۔

 

اس بحرینی عالم دین نے کہا: حضرت آیت الله حاج سید تقی طباطبایی قمی (ره) نے اپنی پوری عمر شعائر دینی اور اسلامی کے دفاع میں صرف کردی ۔

انہوں نے خداوند متعال سے ایسے علماء کی حفاظت و توسیع کی دعا کی اور کہا: اس عالم دین کا انتقال عالم اسلام کا بہت بڑا نقصان ہے ۔/۹۸۸/ن۹۳۰/ک۲۲۹

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬