29 October 2016 - 12:49
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 424138
فونت
یمن کے صوبے تعز پر سعودی جارحین کے فضائی حملے میں مزید دس یمنی شہری شہید ہوگئے ہیں اور یمن کو بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے ۔
یمن

رسا نیوز ایجنسی کی لبنان کے المیادین ٹی وی چینل سے رپورٹ کے مطابق، یمن کے صوبے تعز کے جنوب میں واقع الصلو علاقے پر سعودی اتحاد کے ہوائی حملے میں کم از کم دس عام شہری مارے گئے ہیں جن میں زیادہ تر خواتین شامل ہیں جبکہ بہت سے زخمی بھی ہوگئے ہیں ۔

یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے بھی سعودیوں کے حملوں کے جواب میں، سعودی عرب کے صوبے نجران پر میزائل اور مارٹر گولے داغے ہیں جس کے نتیجے میں متعدد سعودی فوجی ہلاک ہوگئے ۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے یمن کے مختلف علاقوں میں بھی متعدد سعودی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔

آل سعود نے گذشتہ سال چھبیس مارچ سے امریکہ اور بعض عرب ملکوں کی حمایت سے یمن کے نہتے عوام کے خلاف اپنے جارحانہ حملوں کا آغاز کیا جو اب بھی جاری ہیں ۔ ان حملوں میں یمن کو بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ /۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬