07 March 2017 - 19:10
News ID: 426727
فونت
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مہمند ایجنسی میں سرحد پارسے دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا جس کی جوابی کارروائی میں ۱۵دہشت گرد ہلاک اور۲۰ زخمی ہوئے ۔
دھشت گرد

 
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مہمند ایجنسی میں سرحد پارسے دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا جس کی جوابی کارروائی میں ۱۵دہشت گرد ہلاک اور۲۰ زخمی ہوئے ۔

آئی ایس پی آر  کی رپورٹ کے مطابق کارروائی میں 6 اہم دہشت گردوں کی ہلاکت کی مصدقہ اطلاعات ہیں۔

ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں حذیفہ، سنگارے، لخکڑی ،سنگین، کچے باجوڑی اور زارمحمد عرف مدنی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کسی دہشت گرد کو معاف نہیں کرے گی۔

واضح رہے کہ سرحد پار سے دہشتگردوں کی جانب سے حملہ اتوار اور پیر کی رات کیا گیا تھا جس کی جوابی کارروائی میں 15 دہشتگردہلاک اور 20 زخمی ہوئے۔ اس حملے میں پاک فوج کے 5 اہلکار بھی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

دوسری جانب خبریں ملی ہیں کہ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ، آئی ایس پی آر، کے مطابق ملک آباد کے کمپاﺅنڈ میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کا محاصرہ کیا جس کے دوران دہشتگردوں نے فائرنگ کردی۔

دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں کیپٹن جنید اور سپاہی امجد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ سکیورٹی فورسزکی فائرنگ سے 5 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن کا عمل شروع کردیا۔

واضح رہے کہ اتوار اور پیر کی رات کو بھی مہمند ایجنسی میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے مابین ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 15دہشتگرد ہلاک اور20 زخمی ہوئے۔ اس جھڑپ میں پاک فوج کے 5 اہلکار بھی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔/۹۸۹/۔ ف۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬