17 March 2017 - 23:44
News ID: 426937
فونت
اقوام متحدہ:
پناہ گزینوں سے متعلق اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن نے غیر ملکی پناہ گزینوں خاص طور پر افغان مہاجرین کی گذشتہ چار عشرے سے میزبانی کرنے کےسلسلے میں ایران کے اقدامات کی تعریف کی ہے۔
اقوام متحدہ

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پناہ گزینوں کے امور سے متعلق اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن یو این ایچ سی آر کے تہران میں متعین نمائندے نے کہا ہے کہ ایران نے گذشتہ چار عشروں سے جس طرح سے افغان مہاجروں کی میزبانی کی ہے کہ وہ قابل تعریف ہے۔

تہران میں یواین ایچ سی آر کے نمائندے سیوانکا دانا پالا  کا کہنا تھا کہ ایک ایسے وقت جب بعض ملکوں میں تارکین وطن کی میزبانی کے بارے میں بری خبریں موصول ہورہی ہیں ایران غیر ملکی مہاجرین منجملہ افغان مہاجروں کی شاندار میزبانی کررہاہے اور انہیں بہترین سہولتیں فراہم کررہاہے۔

اقوام متحدہ کے مذکورہ نمائندے نے کہا کہ ایران نے پناہ گزینوں کو سرکاری سطح پر میڈیکل بیمہ فراہم کرکے پناہ گزینوں کی میزبانی کے میدان میں ایک بڑا اور نمایاں کارنامہ انجام دیاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغان پناہ گزیں بچوں کے لئے تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کے تعلق سے ایرانی حکام کے قابل ستائش اقدامات اس بات کا باعث بنے ہیں کہ ساڑھے تین لاکھ افغان نوجوان اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔

تہران میں متعین افغانستان کے سفیر نے بھی ایران میں تیس لاکھ افغان مہاجروں کی موجودگی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مہاجروں کے لئے ایران کی غیر معمولی خدمات اس بات کو ثابت کرتی یں کہ ایرانی حکام میں انسان دوستی کا جذبہ اور احساس ذمہ داری اعلی سطح پر پائی جاتی ہے۔/۹۸۹/ ف۹۴۰

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬