02 October 2017 - 13:28
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 430194
فونت
مفتی انتخاب احمد:
سرزمین پاکستان کے ممتاز اہلسنت رہنما مفتی انتخاب احمد نے کہا کہ امام عالی مقامؑ اور آپؑ کے گھرانے کا دین اسلام پر احسان ہے ۔
امام حسین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین پاکستان کے ممتاز اہلسنت رہنما مفتی انتخاب احمد نے  یہ کہتے ہوئے کہ امام عالی مقام علیہ السلام  اور آپ کے گھرانے کا دین اسلام پر احسان ہے کہا: حضرت سیدنا امام حسینؑ نے شہادت سے نانا کے دین کی لاج رکھ لی۔

جلوس کے بانی آغا شاہ حسین قزلباش نے کہا کہ میں لاہور پولیس، پاک فوج، رینجزز، ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں کو شکر گزار ہوں جنہوں نے رات دن ہمارے ساتھ جاگ کر جلوس کو پُرامن اور کامیاب بنانے میں کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ اللہ پاک کی رحمت ہے کہ دشمن کی تمام سازشیں ناکام ہوئیں اور ہم نے دل  کھول کر نواسہ رسولؑ کا غم منایا اور یہ غم قیامت تک مناتے رہیں گے۔

یہ رکنے والا سلسلہ نہیں ہے، ہم دہشتگروں سے خوفزدہ نہیں ہوں گے، یہ یزید کے فرزند ہیں اور ہم حسینؑ کے غلام، وہ اپنا کام کریں ہم اپنا کام کرتے رہیں گے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬