28 October 2017 - 13:33
News ID: 430570
فونت
انسانی حقوق کی تنظیموں نے برطانوی حکومت سے بحرینی حکومت پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔
بحرینی فورس

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لندن سے العالم نے رپورٹ دی ہے کہ برطانیہ کی انسانی حقوق کی تیرہ تنظیموں نے لندن حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تین بے گناہ بحرینی شہریوں کی آزادی کے لئے بحرین کی آل خلیفہ حکومت پر دباؤ ڈالا جائے۔

انسانی حقوق کی ان تنظیموں کا کہنا ہے کہ بحرینی حکومت نے نزار الوداعی، ہاجر منصور حسن اور محمود مرزوق منصور کو بے بنیاد الزمات کے تحت نمائشی عدالت میں مقدمہ چلا کر تین سال قید کی سزا سنائی ہے۔

   انسانی حقوق کی ان تنظیموں کا کہنا ہے کہ بحرینی حکومت نے ان تین بے گناہ بحرینی شہریوں کو ایسی حالت میں قید کی سزا سنائی ہے کہ بحرین میں انسانی حقوق کے کارکنوں اور ان کے گھر والوں کے خلاف حکومت کے وحشیانہ اقدامات کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

 یاد رہے کہ بحرین میں فروری دو ہزار گیارہ سے عوام نے اپنے بنیادی جمہوری حقوق کی بحالی کے لئے تحریک شروع کر رکھی ہے۔ /۹۸۸/ ن ۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬