رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرکی نیشنل کانفرنس کے سربراہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے سرینگر میں ایک دینی اجتماع سے خطاب میں عالم اسلام کی سربلندی،عالم انسانی کی بقاء، کشمیر میں پائیدارامن، لوگوں کی خوشحالی اورامن وامان پرتاکید کی ۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اس موقع پر کہا کہ اولیائے کرام کی بدولت ہی ہمیں اسلام کی عظیم نعمت اور دولت نصیب ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ صہیونی طاقتیں اپنے ناپاک عزائم اور مسلمانوں کو پست کرنے کے لئے سازشیں کر رہی ہیں اور ہم مسلمان ان سازشوں کا آسانی سے شکار بن رہے ہیں۔ پوری دنیا میں مسلمان کیوں مارا مارا پھر رہا ہے۔؟
انہوں نے کہا کہ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ قوموں کے عروج و زوال، سربلندی، ترقی و تنزلی، خوش حالی و فارغ البالی اور بدحالی میں اتحاد و اتفاق کا ہونا اور نہ ہونا کلیدی رول ادا کرتے ہیں۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ آج دنیا میں ملت اسلامیہ مشکلات سے دوچار ہے جس کی سب سے بڑی وجہ مسلمانوں میں جذبہ اخوت، ہمدردی، آپسی سوجھ بوجھ، اتحاد و اتفاق کا فقدان ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک اُمت مسلمہ متحد تھی تب تک ہر ایک مسلم مملکت خوشحال اور ترقی یافتہ تھے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰