03 November 2017 - 16:23
News ID: 431645
فونت
بالفور اعلامیے کی سو ویں برسی کے موقع پر رام اللہ میں ہزاروں فلسطینیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
فلسطینی مظاھرین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہمارے نمائندے نے رپورٹ دی ہے کہ بالفور اعلامیے کے خلاف احتجاج کرنے والے فلسطینیوں نے شہر رام اللہ کے مرکزی علاقے سے برطانوی قونصل خانے کی جانب مارچ کیا۔

اسی طرح کے احتجاجی مظاہرے مشرقی بیت المقدس اور غزہ میں بھی کئے گئے۔

درین اثنا فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے غزہ میں بالفور اعلامیے کی مذمت میں ہونے والی ایک نشست میں اعلان کیا ہے کہ تحریک حماس، اسرائیل کو ہرگز تسلیم نہیں کرے گی اور نہ ہی وہ سرزمین فلسطین کے کسی بھی علاقے سے چشم پوشی کرے گی۔

انھوں نے تاکید کے ساتھ کہا فلسطینیوں کی، ان کے آبائی وطن فلسطین واپسی تک جدوبہد بدستور جاری رہے گی اور اس مہم کے سلسلے میں تحریک حماس نےاسلامی جمہوریہ ایران، مصر، قطر اور ترکی کے ساتھ سیاسی گفتگو جاری رکھنے کے لئے دروازے کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ بالفور اعلامیہ فلسطینی علاقوں میں غاصب صیہونی حکومت کی تشکیل کا باعث بنا تھا۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬