سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم کی سب سے قدیم مسجد پر نسل پرستوں نے حملہ کردیا۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسٹاک ہوم مسجد کے امام جماعت خالد ادیب نے کہا ہے کہ نسل پرستوں اور انتہا پسندوں نے شہر کی قدیم مسجد کے دروازے پر ایک آہنی صلیب نصب کر کے مسجد پر حملہ کر دیا-
مذکورہ مسجد کے امام جماعت کا کہنا تھا کہ ماضی میں اس مسجد پر نسل پرستانہ حملے ہو چکے ہیں اور کئی بار نازیوں کی علامت کے طور پر صلیب کی بگڑی ہوئی تصویر مسجد کے دروازے پر بنائی گئی ہیں-
انہوں نے بتایا کہ گذشتہ برس بھی کم سے کم دو بار اسٹاک ہوم کی اس مسجد پر حملہ کیا گیا تھا- پچھلے برسوں کے دوران سوئیڈن میں مساجد اور پناہ گزینوں کے کیمپوں پر بارہا حملے ہوئے ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے