31 January 2018 - 23:49
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 434851
فونت
سید عباس عراقچی:
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے بیت المقدس کے ثقافتی، تمدنی اور تاریخي تخش کے تحفظ پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیت المقدس ،فلسطین اور عالم اسلام کا قطعی اور دائمی دارالحکومت ہے۔
سید عباس عراقچی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے بیت المقدس کے ثقافتی، تمدنی اور تاریخي تخش کے تحفظ پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیت المقدس ،فلسطین اور عالم اسلام کا قطعی اور دائمی دارالحکومت ہے۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ نے " بیت المقدس ادیان کے امن و صلح کا دارالحکومت " کے سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیت المقدس کو ہمیشہ عالم اسلام کا پہلا مسئلہ برقرار رکھنا چاہیے کیونکہ اسرائیل کی حامی سامراجی طاقتیں عالم اسلام میں دوسرے مسائل پیدا کرکے مسئلہ فلسطین کو فراموش کرنے کی کوشش کررہی ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ اسرائیل عالم اسلام کا دشمن ہے جبکہ امریکہ اسرائیل کا سب سے بڑا حامی ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬