01 April 2018 - 19:52
News ID: 435461
فونت
علامہ محمد حیدر علوی :
جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کے رہنما نے کہا ہے کہ عالمی سامراج شیعہ سنی کے نام پر مسلمانوں کا خون بہا رہا ہے۔
محمد حیدر علوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علماء پاکستان (نورانی) پنجاب کے ترجمان علامہ محمد حیدر علوی نے کہا ہے کہ مقدس سرزمین پر قابض گروہ اپنے آپ کو خادمین حرمین سمجھتا ہے اور مسلمانوں کا خون بہا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے امریکہ سے 100 ملین ڈالر کا اسلحہ خریدنے کا معاہدہ کیا، کتنا اچھا ہوتا کہ خود ہی یہ اسلحہ بناتے اور ایران، شام، عراق اور یمن کے بجائے دشمن کے خلاف اس اسلحے کو استعمال کرتے۔

علامہ محمد حیدر علوی نے کہا  کہ شام اور یمن میں شیعہ سنی کا نام لے کر عالمی سامراج اور اس کے ایجنٹ وارد ہوئے اوراسی طرح عراق میں بھی عالمی سامراج نے اپنے مفادات کے دفاع کیلئے داعش کو وجود بخشا۔ ہر ملک میں یہ لوگ مسالک کی بنیاد پر فسادات کراتے ہیں اور اپنے مفادات کا دفاع کرتے ہیں۔

انہوں نے بیان کیا کہ مسلمانوں کا خون اتنا ارزاں ہوگیا ہے کہ کوئی نوٹس تک نہیں لیتا، امت کی خون ریزی کو روکنے کی ضرورت ہے۔ شیعہ سنی اسلام کے دو مضبوط بازو ہیں۔ انتالیس رکنی مسلم اتحاد نے کس مرض کی دوا کی ہے؟، کیا یمینوں کا خون بہایا جائے گا، دہشتگردوں کے پاس جدید اسلحہ کہاں سے آرہا ہے، کون ہے جو ان کے ساتھ کھڑا ہے اور کون ہے جو ان کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے۔ یہ سب چیزیں روز روشن کی طرح عیاں ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬