رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، رهبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت سید علی خامنہ ای نے سرزمین ایران کے مشھور عالم دین آیت الله اسد الله ایمانی کے انتقال پر اپنے صادر کردہ پیغام میں ان کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کی اور ان سے ہمدردی کا اظھار کیا ۔
اس پیغام کا تفصیل متن مندرجہ ذیل ہے :
بسم الله الرحمن الرحیم
عالم باعمل ، مجاھد فی سبیل اللہ ، شیراز کے امام جمعہ حجت الاسلام آقائے حاج شیخ اسد الله ایمانی کے انتقال کی خبر سن کر بہت متاثر ہوا ۔
آپ نے امام جمعہ اور خبرگان رھبر کونسل نیز مخلتف سماجی مراکزمیں ایک عرصہ تک معاشرہ کی بے مثال خدمات انجام دی ہیں ۔
میں آپ کے فقدان کو شھر شیراز اور صوبہ فارس کی عوام کے لئے عظیم سانحہ جانتا ہوں اور اپ کے خاندان، پسماندگان ، شاگردوں ، دوستوں اور صوبہ فارس کی عوام نیز شھر شیراز کے لوگوں کو تعزیت پیش کرتا ہوں نیز آپ کی مغفرت و رحمت کی دعا کرتا ہوں ۔
والسلام
سید علی خامنہای
۸ / مئی ۲۰۱۸ عیسوی
/۹۸۸/ ن۹۷۸