انصار اللہ کے ترجمان نے ملک کے جنوبی صوبوں پر جارح قوتوں کے ممکنہ قبضے کی بابت سخت خبردار کیا ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صعنا سے ہمارے نمائند کے مطابق انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یمن کے عوام ملک کو تقسیم کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔
انہون نے کہا کہ یمن کے محاصرے سے واضح ہو گیا ہے کہ یمن پر جارحیت میں اقتصادی لالچ کا عنصر کار فرما ہے اور جزیرہ سقوطری سمیت یمن کی اہم بندرگاہوں اور مقامات پر جارح قوتوں کا قبضہ اس کی واضح دلیل ہے۔
انصار اللہ کے ترجمان نے امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پوری امت مسلمہ کو امریکی صدر کے سازشی منصوبے سینچری ڈیل کو ناکام بنانے کے لیے اٹھ کھڑا ہونا چاہیے۔ /۹۸۸/ن ۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے