25 May 2018 - 14:14
News ID: 436042
فونت
امریکی کانگریس:
امریکی کانگرس نے ۲۰۱۹ کے دفاعی بجٹ میں متفقہ طور پر ایک قانون منظور کیا ہے جس کی روشنی میں ایران کے خلاف جنگ کا اعلان امریکی کانگرس کی اجازت کے بغیر ممنوع اور غیر قانونی قراردیا گیا ہے۔
امریکہ کانگریس

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی کانگرس نے 2019 کے دفاعی بجٹ میں متفقہ طور پر ایک قانون منظور کیا ہے جس کی روشنی میں ایران کے خلاف جنگ کا اعلان امریکی کانگرس کی اجازت کے بغیر ممنوع اور غیر قانونی قراردیا گیا ہے۔

امریکی کانگرس نے امریکہ کے قومی دفاع کے اختیارات پر مبنی قانون میں ایک اصلاحی شق منظور کی ہے جس کی روشنی میں ایران کے خلاف جنگ کا اعلان کانگرس کی اجازت کے بغیر ممنوع اورغیر قانونی ہوگا۔ امریکی کانگرس نے اس قانون کو متفقہ طور پر منظور کرلیا ہے۔

امریکی کانگرس میں ڈیموکریٹک پارٹی کے نمائندے الیسن نے اس شق کو پیش کیا تھا جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬