11 June 2018 - 14:35
News ID: 436242
فونت
امریکی قومی سلامتی کونسل کے سابق رکن رابرٹ مالی نے کہا ہےکہ یورپ، روس، چین اورہندوستان نے اعلان کیا کہ وہ امریکی پابندیوں کے باوجود ایران کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے ۔
ڈونالڈ ٹرمپ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی قومی سلامتی کونسل کے سابق رکن رابرٹ مالی نے ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی یکطرفہ پالیسی سے امریکہ آج دنیا میں تنہائی کا شکار ہے اور ایران جوہری معاہدے سے علیحدگی نے امریکہ کی تنہائی میں مزید اضافہ کیاہے.

سنیئر امریکی تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ ایران جوہری معاہدے کے خلاف ٹرمپ کے منفی اقدامات کسی سے پوشیدہ نہیں جبکہ یورپی ممالک ایران کے ساتھ تعلقات بڑھانے کے خواہاں ہیں اور انہوں ںے جوہری معاہدے کو بچانے کے لئے بھی اہم اقدامات کئے ہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی علیحدگی کے بعد یورپ نے جوہری معاہدے کو بچانے کے لئے اچھی کوشش کی ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ حکومتیں نجی کمپنیوں پر دوسرے ممالک کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے دباؤ نہیں ڈال سکتیں.

انہوں نے کہا کہ یورپ، روس، چین اورہندوستان نے اعلان کیا کہ وہ امریکی پابندیوں کے باوجود ایران کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے لہذا میرا نہیں خیال کہ نئی امریکی پابندیوں سے ایران پر دباؤ ہوگا. /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬