رسا نیوز ایجنسی کی المسیرہ سے رپورٹ کے مطابق، یمنی فورسز کا کہنا ہے کہ گذشتہ 23 دن کی لڑائی میں سعودی عرب کے 1300 فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا گیا ہے۔ اس مدت میں یمنی فورسز نے ڈرون کے ذریعہ 6 حملوں میں حصہ لیا جبکہ دشمن کے ٹھکانوں پر 12میزائل داغے گئے۔ 13 جون کو الحدیدہ کے ساحل پر امارات کی ایک جنگی کشتی کو تباہ کردیا گیا جس میں درجنوں فوجی مارے گئے۔
یمنی فوج کے مطابق الحدیدہ محاذ پر دشمن نے حملہ کرکے خودکشی کی اور یمنی فورسز نے اس محاذ پر دشمن فوج کا اچھی طرح شکار کیا ہے۔
ادھر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دی ہیں، خیال کیا جاتا ہے کہ یمنی فورسز نے سعودی دارالحکومت ریاض پر بیلسٹک میزائل داغا ہے۔
العربیہ نے دعوی کیا کہ ریاض کی فضائی حدود میں بیلسٹک میزائل کو ہدف تک پہنچنے سے قبل ناکام بنادیا گیا ہے۔
یمنی فورسز نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ تین ہفتوں میں مغربی ساحل پر جاری لڑائی کے دوران سعودی عرب کے فوجی اتحاد کی 332 بکتر بند گاڑیوں کو تباہ کردیا گیا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰