لبنان کی انقلابی اورعوامی تحریک حزب اللہ نے اسرائیل اور اس کے حامی عرب حکمرانوں کے منہ پر زوردار طمانچہ رسید کیا ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمنی تنظیم انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے اسرائیل کی جارحیت کے خلاف حزب اللہ کے رد عمل کی بھر پور حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے اسرائیل اور اس کے اتحادی عرب حکمرانوں کے منہ پر زوردار طمانچہ رسید کیا ہے۔
انصار اللہ کے ترجمان نے کہا کہ حزب اللہ نے اسرائیلی جارحیت اور بربریت کا جواب دیتے ہوئے اسلامی مزاحمت کو مزید مضبوط اور مستحکم بنادیا ہےاور اپنی دفاعی طاقت کا بہترین اور شاندار نمونہ پیش کیا ہے۔/۹۸۸/ ن
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے