14 November 2019 - 23:13
News ID: 441618
فونت
مقررین کا کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں کیخلاف ظالمانہ کارروائیوں سے مسلمانوں میں ایک نئے پاکستان کی تحریک انگڑائی لے رہی ہے، بھارت نے بابری مسجد مندر کو دینے کے بعد دیگر کئی مساجد کی طرف میلی نگاہ سے دیکھنا شروع کر دیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بابری مسجد کی جگہ مندر بنانے کے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف اور بابری مسجد کی تعمیر نوء کے مطالبے کیلئے تحریک لبیک یا رسول اللہ (ص) کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کی ہدایت پر لاہور پریس کلب شملہ پہاڑی کے سامنے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

تحریک لبیک یا رسول اللہ (ص) اور تحریک صراط مستقیم کے قائدین صاحبزادہ مرتضی علی ہاشمی، علامہ فرمان علی حیدری، علامہ محمد صدیق مصحفی، صاحبزادہ محمد حامد مصطفی جلالی کی قیادت میں مظاہرین نے زبردست نعرے بازی کی۔ فضاء ”بابری مسجد کی جگہ مندر نامنظور“ کے نعروں سے گونجتی رہی۔ مقررین نے کہا بھارتی سپریم کورٹ کا ظالمانہ فیصلہ کسی صورت بھی قبول نہیں کیا جا سکتا، 500 سال پرانی مسجد کو منہدم کرنے اور بیحرمتی کرنیوالے مجرموں کو رہا کرنے کے بعد یہ فیصلہ ظلم بالائے ظلم ہے۔

مقررین کا کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں کیخلاف ظالمانہ کارروائیوں سے مسلمانوں میں ایک نئے پاکستان کی تحریک انگڑائی لے رہی ہے، بھارت نے ایک طرف تمام انٹر نیشنل اصولوں کو پامال کرتے ہوئے کشمیر پر قبضہ کرکے اسے تقسیم کر لیا ہے اور تین مہینوں سے کشمیری مسلمانوں کو بدترین لاک ڈاؤن کا سامنا ہے دوسری طرف بابری مسجد مندر کو دینے کے بعد دیگر کئی مساجد کی طرف میلی نگاہ سے دیکھنا شروع کر دیا ہے۔ آر ایس ایس کے ایجنڈے نے بھارتی اقلیتوں کو بہت کچھ سوچنے پر مجبور کر دیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہندو بنیے کو یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ روئے زمین میں سب سے پہلے توحید و رسالت کی اذان سرزمین ہند میں گونجی ہے، چنانچہ سرزمین ہند اسلام اور مسلمانوں کی جاگیر ہے اس سے اسلام کو دور نہیں کیا جا سکتا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬