27 November 2019 - 14:35
News ID: 441678
فونت
لیاقت بلوچ:
جماعت اسلامی کے نائب امیر نے سیرت کانفرنس سے خطاب میں کہا: 2 ارب کے قریب مسلمان متحد ہوکر اپنا آزاد اور باوقار پلیٹ فارم بنا لیں تو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مسلمانوں کو بھی مستقل ممبر بنانا عالمی قوتوں کی مجبوری بن جائے گا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جماعت اسلامی کے نائب امیر اور ملی یکجہتی کونسل کے جنرل سکریٹری لیاقت بلوچ نے سیرت کانفرنس اور علماء ومشائخ کے وفد سے خطاب میں کہا ہے کہ کشمیر اور فلسطین میں مسلمان و بیگناہ انسان صھیونی طرز فکر کے ظلم کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا: عالم اسلام اور عالمی برادری کی بے حسی کی وجہ سے اسلامی سرزمینوں میں انسانی المیہ رونما ہورہے ہیں جبکہ 2 ارب کے قریب مسلمان متحد ہوکر اپنا آزاد اور باوقار پلیٹ فارم بنا لیں تو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مسلمانوں کو بھی مستقل ممبر بنانا عالمی قوتوں کی مجبوری بن جائے گا۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی 22 دسمبر کو اسلام آباد میں حکومت کو قومی کشمیر پالیسی، سفارتی جدوجہد کیلئے روڈ میپ اور جہاد فی سبیل اللہ کیلئے عوامی مارچ کرے گی۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬