08 February 2020 - 18:37
News ID: 442073
فونت
علامہ احمد اقبال رضوی:
ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قاسم سلیمانی اسلام کے ایک عظیم مجاہد اور عالم کفر کے شیطانی وار کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار تھے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام کے عظیم سپہ سالاروں اور شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے "چہلم شہدائے مقاومت" کے عنوان سے ایک عظیم الشان اجتماع کا انعقاد اتوار کے روز اسلام آباد میں ہوگا۔ جس میں ملت تشیع کی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین، نوحہ خواں تنظیمیں اور نامور سیاسی و مذہبی شخصیات سمیت کارکنان کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔

انہوں نے کہا یہ اجتماع باطل قوتوں کی شرانگیزی اور ظالمانہ اقدامات کے خلاف ایک جرات مند للکار ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا: قاسم سلیمانی اسلام کے ایک عظیم مجاہد اور عالم کفر کے شیطانی وار کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار تھے۔ ان کی موجودگی امریکہ کے شیطانی عزائم کی تکمیل میں سب سے بڑی رکاوٹ تھی۔ شام، عراق اور فلسطین میں مسلمانوں کو شکست دینے کے لیے قاسم سلیمانی کو شہید کیا گیا۔

علامہ احمد اقبال رضوی نے تاکید کی: عالم کفر کو لگام دینے کے لیے عالم اسلام کے یکجا ہونے کا وقت آپہونچا ہے۔ استعماری طاقتوں کے مذموم عزائم کو اقوام عالم کے سامنے بے نقاب کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا طاقت کے نشے میں چور امریکہ اپنی بالادستی قائم رکھنے کے لیے پوری دنیا کے امن کو تہس نہس کرنے پر تلا ہوا ہے۔ امریکہ سمجھتا ہے کہ مشرق وسطیٰ و جنوبی ایشیاء کا عدم استحکام امریکی اہداف اور شاطرانہ منصوبوں کی تکمیل کے لیے ضروری ہے۔ عالم اسلام کو درپیش تمام مشکلات اور بحرانوں کا ذمہ دار امریکہ اور اس کے حواری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خطے کو امریکی مداخلت سے پاک کرنے کے لیے عالم اسلام اور ان قوتوں کو باہم ہونا ہوگا، جو امریکہ کی آنکھوں میں کھٹکتے ہیں۔ عالمی امن کے لیے امریکی سازشوں کو ناکام بنانا ضروری ہے۔ ساری دنیا اس حقیقت سے آگاہ ہے کہ امریکہ داعش سمیت متعدد دہشت گرد تنظیموں کا خالق اور پشت پناہ ہے، جس کا مقصد عالم اسلام کو منتشر و برباد کرنا ہے۔ ان ظالموں کو بے نقاب کرنے اور مظلومین کی حمایت کے لیے مجلس وحدت مسلمین ایک ایسے اجتماع کا انعقاد کرنے جا رہی ہے، جو عالمی استکبار کے خلاف ایک توانا آواز ثابت ہوگی۔

انہوں نے آخر میں کہا: چہلم شہدائے اسلام کے سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام دیگر شہروں میں بھی اجتماعات منعقد کیے جائیں گے۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬