13 May 2020 - 03:57
News ID: 442714
فونت
رھبر معظم انقلاب اسلامی کے جدید استفتائات میں ماہ مبارک رمضان میں روزہ کی حالت میں وایکسین لگانے کا حکم بیان کیا گیا۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، ماہ مبارک رمضان کے موقع پر روزہ کے سلسلہ میں رھبر معظم انقلاب اسلامی حضرت ایت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے جدید ترین استفتائات نشر کئے گئے ۔

سوال : کیا پٹھوں میں یا جلد کے نیچے وایکسین لگانے سے روزہ باطل ہوجاتا ہے ؟

جواب: روزہ باطل نہیں ہوگا ۔


روزہ اور مسوڑھوں سے خون نکلنا

سوال: میں نے ایک دن پہلے دانت بھروایا ہے اور اج میرے مسوڑوں سے تھوڑی مقدار میں خون نکل رہا ہے ، کیا اس حالت کے لعاب دہن (تھوک) کو جو خون سے مخلوط ہے گھوٹنا جائز ہے ؟ اور میرے روزہ کا کیا حکم ؟

جواب: مسوڑھوں سے نکلنے والے خون کو جب تک جان بوجھ کر نہ گھوٹیں گے روزہ باطل نہیں ہوگا ، اور اگر وہ خون لعاب دہن(تھوک) میں ملکر خون کہلانے لائق نہیں بچا ہے تو پاک ہے اور اس کے گھوٹنے میں کوئی ہرج نہیں ہے نیز روزہ بھی باطل نہیں ہوگا ۔/۹۸۸/ن

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬