رسا نیوز ایجنسی کی المیادین ٹیلی ویژن چینل سے رپورٹ کے مطابق، عراق کی عوامی تحریک حزب اللہ کے انفارمیشن آفس کے صدر ابو علی العسکری نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ امریکی حکام کو اب یہ جان لینا چاہئیے کہ امریکی فوجیوں کی عراق سے واپسی ضروری اور نا قابل مذاکرات ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوئی بھی عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈال سکتا۔
ابو علی العسکری نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ امریکی طاقت کی زبان کے علاوہ کچھ نہیں سمجھتے کہا کہ عراقی عوام کی سیاسی، سکیورٹی اور ذرائع ابلاغ کی مزاحمت، عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا باعث بنے گی۔
امریکہ کی دہشت گرد حکومت کے ہاتھوں ایران کی سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے نائب سربراہ ابو مہدی المہندس کی شہادت کے بعد عراق کے ارکان پارلیمنٹ نے پانچ جنوری کو ملک سے امریکی دہشتگردوں کے انخلا کے بل کی منظوری دی ہے۔/۹۸۸ /ن