28 July 2020 - 14:26
News ID: 443292
فونت
عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد کے قریب واقع امریکہ سے وابستہ فوجی اڈے التاجی پر 5 راکٹ فائر کئے گئے جبکہ اسپایکر اڈے پر ڈرون حملے کے بعد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد کے قریب واقع امریکہ سے وابستہ فوجی اڈے التاجی پر 5 راکٹ فائر کئے گئے جبکہ اسپایکر اڈے پر ڈرون حملے کے بعد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

الاخباریہ ویب سائٹ اور بعض عراقی ذرائع ابلاغ نے آج صبح اپنی بریکنگ نیوز میں کہا کہ اسپایکر اڈے پر ڈرون حملے کے بعد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جبکہ اس سے قبل کل رات عراق کے دارالحکومت بغداد کے قریب واقع امریکہ سے وابستہ فوجی اڈے التاجی پر 5 راکٹ فائر کئے گئے۔

السومریہ نیوزکی رپورٹ کے مطابق آج علی الصبح اسپایکر فوجی اڈے میں ہتھیاروں کے گودام میں دھماکہ ہوا جس سے آگ بھڑک اٹھی اور فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیاں آگ بجھانے کے لئے وہاں پہنچیں اور کافی کوشش کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔

واضح رہے کہ مارچ 2020 میں بھی التاجی میں امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں 3 امریکی دہشتگرد اور ایک برطانوی فوجی ہلاک اور 12 سے زائد زخمی ہوئے تھے جس کے بعد امریکی دہشتگردوں نے اگلے ہی روز عراقی رضاکار فورس حشد الشعبی کے مراکز پر بم گرائے تھے جس میں 3 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔/۹۸۹/ف

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬