23 August 2020 - 20:59
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 443538
فونت
قائد انقلاب اسلامی :
حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا کہ ملکی پیداوار میں مشکلات کو برطرف کرنا چاہیے کیونکہ ملکی پیداوار میں اکثر رکاوٹیں اور مشکلات ملک کے اندر موجود ہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ہفتہ حکومت کی مناسبت سے کابینہ کے اراکین سے براہ راست خطاب میں شہید رجائی اور شہید باہنر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فرمایا: ملکی پیداوار میں مشکلات کو برطرف کرنا چاہیے کیونکہ ملکی پیداوار میں اکثر رکاوٹیں اور مشکلات ملک کے اندر موجود ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے موجودہ کابینہ کے آخری سال کی طرف اشارہ کرتے ہوئےفرمایا: حکومت کا آخری سال مختلف جہات سے اہم ہے۔ حکومت کے آخری سال کی ایک اہمیت یہ ہے کہ حکومت کے پاس عوام کو خدمات فراہم کرنے کی مدت ایک سال رہ گئی ہے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمات کا یہ آخری موقع ہے ملک، قوم، اللہ تعالی اور اسلام کے لئے کام کرنا بہت ہی اہم ہے یہ تصور غلط ہے کہ ایک سال کے عرصہ میں کیا کرسکتے ہیں ایک سال کا عرصہ بہت بڑا عرصہ ہوتا ہے اور اس عرصہ میں بہت سے کام کئے جاسکتے ہیں۔ آنے والی حکومت کے لئے کچھ اساسی اور بنیادی کام انجام دیں تاکہ آپ کا نام نیکی کے ساتھ یاد کیا جائے۔

قائد انقلاب اسلامی نے بیان کیا کہ پیداوار کا مسئلہ ملک کا کلیدی اور اساسی مسئلہ ہے پیداوار کا روزگار کی فراہمی، ملکی معیشت ، مہنگائی پر کنٹرول پانے اور قومی کرنسی کی قدر میں اضافہ کے سلسلے میں اہم کردار ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مسلح افواج اور وزارت دفاع میں خاطر خواہ پیشرفت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: وزارت دفاع میں بہترین کام انجام پذیر ہوا ہے ۔

انہوں نے تاکید کی : وزارت دفاع پیداوار کے سلسلے میں اہم پارٹ اور قطعات پیداوار کے شعبہ میں فراہم کرنے کے لئے آمادہ ہے۔ باہمی تعاون سے ملکی پیداوار کو فروغ دینا چاہیے اور پیداوار کی راہ میں حائل تمام رکاٹوں کو برطرف کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے معاشرے کی مدیریت کے سلسلے میں مختلف مکاتب بشری ،خاص طور پر امریکہ کی شکست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: امریکہ میں انسانی اقدار، انصاف اور سلامتی کو سب سے زيادہ پامال کیا جاتا ہے۔ امریکہ میں طبقاتی فاصلہ وحشتناک ہے ۔ امریکہ میں فقیروں اور بے روزگار اور بےگھر افراد کی تعداد دنیا کے کئي ممالک کی نسبت سب سے زیادہ ہے۔

انہوں نے بیان کیا کہ امریکی انتخاباتی کارزار میں شریک شخص کے اعلان کے مطابق امریکہ میں ہر پانچ بچوں میں سے ایک بچہ بھوکا سوتا ہے۔ اس کے علاوہ امریکہ میں بد امنی اور جرائم کے اعداد و شمار بہت زيادہ ہیں۔

حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا کہ امریکہ کے وحشیانہ اور ہولناک جرائم کی داستانیں ہیرو شیما، ویتنام سے لیکر شام، عراق، یمن، فلسطین، اورافغانتسان تک پھیلی ہوئی ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: معاشرے کی مدیریت کے سلسلے میں اسلام نے جامع نظام اور سسٹم پیش کیا ہے یہ سسٹم ایمان، علم اور انصاف پر مبنی ہے اور ایرانی حکام کو چاہیے کہ وہ عملی طور پر اس سسٹم کو دنیا کے سامنے پیش کریں کیونکہ مختلف بشری مکاتب معاشرے کے نظم و نسق اور مدیریت میں ناکام ہوگئے ہیں اور اسلام کا نظام ایمان ، علم و انصاف کی بنیادوں پر معاشرے کی بہترین خدمت کرسکتا ہے یہ نظام الہی اصولوں اور انبیاء (ع) کی تعلیمات اور رفتار پر مشتمل ہے۔

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنے خطاب کے آخری حصے میں امیر المومین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے اس گرانبہا کلام کا ذکر کیا کہ " اگر مومنین ایک دوسرے کی مدد نہیں کریں گے تو شکست کھائیں گے۔

آپ نے فرمایا کہ یہ پوری انسانیت اور تمام مومنین کے لیے ایک درس ہے۔ آج جب دشمن مسلسل سازشوں میں مصروف ہیں، ہمیں بھی اس کے مقابلے کے لیے منصوبہ بندی اور پلاننگ کرنے کی ضرورت ہے۔

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬