‫‫کیٹیگری‬ :
04 May 2013 - 16:04
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 5347
فونت
رسا نیوزایجنسی – تکفیری دھشتگردوں کے ہاتھوں رسول اسلام کے صحابی حضرت حجر بن عدی الکندی(رض) کے مزار کی مسماری پر لاہور پاکستان کے مسلمانوں نے مظاھرہ کیا ۔
شيعہ مسلم خواتين کا احتجاجي مظاھرہ


رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صوبے پنجاب پاکستان کے مرکزی شھری لاہور میں پریس کلب کے سامنے شام میں تکفیری شدت پسندوں کی جانب سے صحابی رسول حضرت حجر بن عدی الکندی (رض) کے مزار کو مسمار کرکے ان کے جسم مطہر کی بے حرمتی پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس مظاہرے میں لاہور کے شہریوں کی بڑی تعداد نے شریک کی۔


مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام عبدالخالق اسدی مظاہرین سے خطاب میں سشام میں شدت پسند تکفیریوں ہاتھوں انجام دئے گئے اس المناک واقعے پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا: اسرائیل اور امریکی پالتو کتوں کو مجاہدین کا نام دے کر اسلام کو بدنام کیا جا رہا ہے اور اقوام متحدہ بھی اس جرم میں برابر کا شریک ہے۔


انہوں نے اس المناک سانحہ پر عالم اسلام کو سراپا احتجاج بتاتے ہوئے کہا: دنیا میں جہاں جہاں دہشت گردی کے واقعات ہو رہے ہیں اس کے پیچھے امریکہ، اسرائیل اور اس کے حواری ہیں ۔


اسدی نے مزید تاکید کی:  او آئی سی اِس واقعے کا فوری نوٹس لے کر ان جاہل قوتوں کی حمایت کرنے والے عرب ممالک سے جواب طلب کریں، کیوں کہ بصورت دیگر اس کے سنگین نتائج برآمد ہونگے۔
 

انہوں ںے اُس معتبر اور جلیل القدر صحابی رسول (رض) کی بے حرمتی پر عالم اسلام کو سراپا احتجاج بتاتے ہوئے کہا: شام میں اصل جنگ اسرائیل، امریکہ اُسکے اتحادی اور عالم اسلام کے درمیان ہے۔


ایم ڈبلیوایم پنجاب کے جنرل سکریٹری نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ مقدس ہستیوں کی قبروں کو مسمار کرکے اُن کی لاشوں کی بے حرمتی کوئی مسلمان نہیں کرسکتا، یقیناً یہ یہود و نصاریٰ کا کام ہے جو مخصوص ایجنڈے کے تحت اسلام کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں کہا: یہود و نصاریٰ اس جنگ کو نام نہاد اسلامی جہاد کا نام دے کر مسلمانوں کو آپس میں دست وگریبان کرنے کے درپے ہیں، لیکن خطے میں ایسی طاقتیں اللہ کی ذات نے رکھی ہیں جو ان کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیں گی۔


انہوں نے یہ اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ مغربی استعمار اس وقت شام میں وہ کام کر رہا ہے جس سے عالم اسلام کی رسوائی اور اسلامی اصولوں کے منافی اقدامات کو اسلامی روایات بنا کر ایک نیا اسلام متعارف کریا جا سکے  کہا: انشاء اللہ خطے کے غیور مسلمان کبھی اس سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔


اسدی نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان جنگجوؤں کے خیرخواہ عرب ممالک سے مطالبہ کیا : اسلام کے نام پر اسرائیل اور امریکی مفادات کو جہاد کا نام دے کر اسلام کو بدنام کرنے سے باز رہیں۔
 
 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬