‫‫کیٹیگری‬ :
28 November 2013 - 12:55
News ID: 6163
فونت
آیت ‌الله نوری همدانی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت الله نوری همدانی نے امریکی و مغربی سیاست کو فریب ، جھوٹ اور سازش کی بنیاد پر قائم جانا ہے اور تاکید کی کہ اس بات کا تصور نہیں کرنا چاہیئے کہ جنیوا معاہدہ ہونے سے اب تمام مشکل حل ہو گی ہے ۔
آيت‌ الله نوري همداني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت ‌الله حسین نوری همدانی مرجع تقلید نے ایران کے مقدس شہر قم کے مسجد اعظم میں علماء و طلاب کے درمیان منعقدہ اپنے درس خارج میں ایران کی طرف سے معاہدہ میں مشغول وفد کی زحمت و کوشش کی قدردانی کی ۔

انہوں نے اس اشارہ کے ساتہ کہ پر امن جوہری توانائی کا حصول اسلامی جمہوریہ ایران کا قانونی حق ہے اور ہم لوگ اپنے اس حق سے ذرہ برابر بھی پیچھے نہیں ہٹے نگے بیان کیا : قرآن کریم کی آیات اور دینی تعلیمات کے مطابق مسلمانوں پر سامراجیت کی طرف سے ہر طرح کے تسلط کی ممانعت کی گئی ہے اور ہم لوگ کبھی بھی کسی بھی صورت میں سامراجیت کے تسلط کو تسلیم نہیں کرے نگے ۔

حضرت آیت الله نوری همدانی نے مغربی ممالک کی طرف سے پیش کی گئی ایران کی جوہری توانائی پروگرام کی مشکلات کو صرف بہانہ جانا ہے اور بیان کیا : ہم لوگ اپنی دینی تعلیمات کی وجہ سے جوہری ہتھیار بنانے کا ارادہ نہیں رکھتے ہیں اور دوسروں کو قتل کرنا شرعی اعتبار سے حرام جانتے ہیں ۔

مرجع تقلید نے حضرت آیت الله نوری همدانی نے امریکی و مغربی سیاست کو فریب ، جھوٹ اور سازش کی بناید پر قائم جانا ہے اور بیان کیا : وہ لوگ ایک طرف معاہدہ کرتے ہیں اور دوسری طرف جعلی حکومت اسرائیل کو خوش رکھنا چاہتے ہیں اور متناقض نظریہ پیش کرتے ہیں ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے بیان کیا : ہم لوگوں کا راستہ استحکام و بیداری ہے اور کبھی بھی اس راستہ سے پیچھے نہیں ہٹے نگے اور اپنے حق کے حصول کے لئے مختلف شعبوں میں کوشش کرے نگے ۔

حضرت آیت الله نوری همدانی نے تاکید کی : اس بات کا تصور نہیں کرنا چاہیئے کہ جنیوا معاہدہ ہونے سے اب تمام مشکل حل ہو گی ہے بلکہ تمام مخالفین و دشمنوں کے مقابل بیدار رہیں اور اپنی ذمہ داری اچھی طرح انجام دیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬