‫‫کیٹیگری‬ :
04 December 2013 - 19:11
News ID: 6181
فونت
آیت الله جوادی آملی :
رسا نیوز ایجنسی ـ قرآن کریم کے مشہور مفسر اور حوزہ علمیہ قم کے استاد نے بیان کیا : ہم لوگ حوزہ علمیہ میں ہیں ہم لوگوں کو آخوند خراسانی اور شیخ انصاری سے کمتر نہیں ہونا چاہیئے اور اگر ان سے کم ہوئے تو اپنے حال پر آنسو بہانا چاہیئے کیونکہ یہ لوگ میانہ درجہ کے علماء میں سے ہیں ۔
آيت الله جوادي آملي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله جوادی آملی نے آج اپنے درس خارج فقہ کے اختمامی مراحل میں اخلاقی نکات بیان کرتے ہوئے کہا : جیسا کہ عالم خارج میں حکومت اسلامی کے اندر بعض مسلمان ہیں ، بعض غیر مسلمان اور بعض منافق ہیں اس طرح ہمارے اندر بھی اس طرح کے لوگ پائے جاتے ہیں ، خود ہمارے اندر منافق پایا جاتا ہے اور جو بھی نقصان پہونچ رہا ہے وہ اسی منافق کی وجہ سے ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : انسان جب تک خود کو نہیں پہچان لیتا تب تک تقوا ، پرہیزگاری واراستگی و تہذیب کو حاصل کرنے کی کوشش نہیں کرے گا مگر یہ کہ کوئی اس کو وعظ کرے ۔ وعظ و نصیحت ایک غیر علمی و مختصر وقت تک کے لئے اثر انداز ہوتا ہے لیکن اخلاق کا فن جیسے اصول و فقہ کا فن جو یک عمیق علمی راہ ہے کہ جو کامل تعلیم طلب کرتا ہے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج فقہ کے استاد نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے کہا : اگر ہم لوگ خود کو صحیح کرنا چاہتے ہیں تو ضروری ہے کہ اپنے وقاو و عظمت کو پہچانیں خالص مومنوں اور منافقوں کی شناخت ہو اور منافقوں سے مقابلہ کریں اور اس کی اصلاح کی جائے تا کہ مومن صحیح و سالم بچ سکیں ۔

انہوں نے بیان کیا : باہری ماحول میں کافروں کا وجود ہے لیکن ہمارے اندرونی ماحول میں کافر نہیں ہے کہ جو علنی طور پر ہمارے روح سے مقابلہ کرے لیکن منافق کا وجود ہے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج فقہ کے استاد نے وضاحت کی : خداودند عالم نے منافقوں کے لئے جو صفات بیان کی ہے وہ یہ ہے کہ «یامرون بالمنکر و ینهون عن المعروف» منافقین برائی کی تحلیل و اشتہار کے ذریعہ منکر کو معروف بنا کر پیش کرتے ہیں اس کے بعد اس کو انجام دینے کا حکم کرتے ہیں ، معروف کو بھی منکر بتاتے ہیں اس کے بعد اس کے نہی کا حکم دیتے ہیں ، ایسا نہیں ہے کہ منافق واضح طریقہ سے اعلان کرے کہ گناہ کو انجام دو ، بلکہ سوء تشہیر کے ذریعہ نیک و غلط کام کو زینت دے کر برعکس دیکھاتا ہے اور اس کے بعد اس کے سلسلہ میں امر و نہی کرتا ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬