05 February 2014 - 23:42
News ID: 6408
فونت
حجت الاسلام سید عمار حکیم:
رسا نیوز ایجنسی - مجلس اعلاء اسلامی عراق کے سربراہ نے انقلاب اسلامی ایران کی 35 ویں سالگرہ کے موقع پر آمریت و سامراجیت مد مقابل ملت ایران کی استقامت و پائیداری کی جانب اشارہ کیا اور کہا: ملت ایران امام خامنہ ای کی رھبری میں قدرت و اعتماد بہ نفس کی چونٹیوں پر ہے ۔
حجت الاسلام سيد عمار حکيم

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس اعلاء اسلامی عراق کے سربراہ حجت الاسلام سید عمار حکیم نے اس ھفتہ بغداد میں ہونے والی اپنی ھفتہ وار ثقافتی – سیاسی نشست میں انقلاب اسلامی ایران کی 35 ویں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا: انقلاب اسلامی ایران کی پیروزی کا جوھر اس کے اقداروں میں پنہاں ہے کیوں کہ اس انقلاب میں کی پیروزی، اقداروں کی پیروزی کے ہمراہ رہی ہے اور در حقیقت اس انقلاب میں اقداروں کی بالادستی رہی ہے ۔


انہوں ںے مزید کہا: سماجی اور قومی اقداروں نیز نظام میں تبدیلی اس انقلاب کا ہدف تھا ، ملتیں جب اقداروں میں تبدیلی لاتی ہیں تو در حقیقت موجودہ اقداروں سے ٹکراو سے روبرو ہوتی ہیں ، ملت ایران بھی پہلوی ثقافت کی مخالف تھی نیز نظام میں تبدیلی اس انقلاب کے اہم اسباب میں شمار کی جاتی ہے ۔


حجت الاسلام حکیم نے زمانہ انقلاب میں ملت ایران کے نارے «نہ غربی، نہ شرقی، جمهوری اسلامی» کی جانب اشارہ کیا اور کہا: یہ نارہ کوئی اتفاقی نہیں تھا بلکہ انقلاب اسلامی کی گہرائیوں سے متولد ہوا تھا ۔


مجلس اعلاء اسلامی عراق کے سربراہ نے مزید کہا: امام خمینی(ره) بخوبی واقف تھے کہ ملت ایران شاہی نظام اور موجودہ سماج کی مخالف ہے اور اسی بناء پر انہوں نے نظام جمھوری اسلامی ایران کا ریفرنڈم کیا ، امام خمینی(ره) تمام جوہری اور بنیادی مسائل میں لوگوں کے نظریات کا احترام کیا کرتے تھے ۔


انہوں ںے انقلاب اسلامی ایران کو دنیا کے لئے نمونہ عمل قرار دیئے جانے کی تاکید کرتے ہوئے کہا: انقلاب اسلامی ایران ، کوئی قبائلی یا مسلکی انقلاب نہیں بلکہ بنیادوں کا اور ایک سماجی انقلاب ہے ، ملت ایران نے خوف و وحشت پر غلبہ پاکر مورد نظر اقداروں اور ثقافت کو اپنے موجودہ سماج پر حاکم کردیا تھا ۔


مجلس اعلاء اسلامی عراق کے سربراہ نے امام خمینی(ره)، رهبر معظم انقلاب اسلامی اور انقلابیوں کو اعتماد بہ نفس کی چوٹیوں پر بتاتے ہوئے ہیں کہا : انقلابی اعتماد بہ نفس اور ترقی کی بلند ترین منزل پر ہیں ، ملت ایران کو یہ اعتماد بہ نفس اور قدرت رھبر معظم انقلاب اسلامی سے ملا اور اسی بنیاد پر ایرانی آج دنیا کی سازشوں کے مد مقابل کھڑے ہیں ۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬