20 March 2014 - 04:15
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 6544
فونت
ایم ڈبلیو ایم سندھ پاکستان کے جنرل سکریٹری:
رسا نیوز ایجنسی – سرزمین پاکستان کے نامور شیعہ عالم دین حجت الاسلام مختار احمد امامی نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ شیعہ و سنی متحد ہیں پاکستانی فوج سے طالبان دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کا مطالبہ کیا ۔
حجت السلام مختار امامي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین سندھ پاکستان کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام مختار احمد امامی نے کراچی وحدت ہاﺅس میں منعقدہ اجلاس سے خطاب میں حجت الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری اور صاحبزادہ حامد رضا کی جرٲت و استقامت کو سلام پیش کیا ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ ملک کے 18 کڑور عوام طالبان مذاکرات کے خلاف ہیں، دہشتگردوں کو پاکستان سے نکال کر ہی دم لیں گے کہا: شیعہ و سنی متحد ہیں، پاکستانی فوج طالبان دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کرے، اولیاء کرام کی سندھ دھرتی پر لبیک یارسول اللہ (ص) کانفرنس کی کامیابی تکفیری طاقتوں کی شکست کا منہ بولتا ثبوت ہے۔


حجت الاسلام مختار امامی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ خیرپور میں منعقد کی جانے والی لبیک یارسول اللہ (ص) کانفرنس پاکستان بھر میں تکفیری طاقتوں کی بدترین شکست کا منہ بولتا ثبوت جانا اور کہا: پاکستان بھر کے شیعہ و سنی اب اس وطن میں سیاسی، معاشی اور مذہبی یزیدوں کی تمام سازشوں کے خلاف میدان عمل میں موجود ہیں اور وطن دشمنوں کے خلاف سینہ سپر ہیں۔


انہوں نے حجت الاسلام والمسلمین راجہ ناصر عباس جعفری اور صاحبزادہ حامد رضا کی جرٲت و استقامت کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا : ہم آپ جیسے جری اور بہادر رہنماﺅں کی سربراہی میں ہر مشکل کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں اور پاکستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپ کی قیادت میں ہر قربانی پیش کریں گے۔


ایم ڈبلیو ایم سندھ کے جنرل سکریٹری نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا : وہ وزیراعلٰی سندھ قائم علی شاہ کے خلاف لبیک یارسول اللہ (ص) کے پرچموں کی توہین کرنے اور تھر میں قحط سالی کے خلاف فی الفور سوموٹو ایکشن لیں، تاکہ ملک کو نا اہل حکمرانوں سے نجات دے کر وطن کی عوام کو پریشانیوں سے بچایا جاسکے۔


واضح رہے کہ کراچی وحدت ہاﺅس میں منعقدہ اجلاس سے میں علی انور، حسن ہاشمی، مبشر حسن، علی حسین نقوی، سلمان حسینی ، حیدر زیدی، احسن مشہدی، آصف صفوی سمیت دیگر رہنماﺅں سمیت ایم ڈبلیو ایم ڈسٹرکٹ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬