22 June 2014 - 07:59
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 6920
فونت
حجت الاسلام سید ہاشم موسوی :
رسا نیوز اجنسی ـ مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء نے کہا : شام میں اپنی ناکامی کے بعد چند عرب بادشاہ اور دیگر استعماری قوتیں اب عراق میں‌ اپنے مذموم مقاصد کو حاصل کرنے کیلئے شیعہ اور سنی دونوں کا خون بہا رہی ہیں۔
حجت الاسلام سيد ہاشم موسوي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹَ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء حجت الاسلام سید ہاشم موسوی نے کہا : عراق میں امریکہ و اسرائیل سمیت دیگر استعماری قوتیں مسلمانوں کا خون بہانے کے درپے ہیں۔

انہوں نے بیان کیا : شام میں اپنی ناکامی کے بعد چند عرب بادشاہ اور دیگر استعماری قوتیں اب عراق میں‌ اپنے مذموم مقاصد کو حاصل کرنے کیلئے شیعہ اور سنی دونوں کا خون بہاء رہی ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء نے بیان کیا : نام نہاد دہشتگرد تنظیم داعش کو اہل سنت کا نام دینا، انکی سازشوں میں‌ سے ایک ہے۔

انہوں نے تاکید کی : شیطانی قوتوں نے پورے خطے میں شیعہ سنی مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کی بھرپور کوشش کی، لیکن ہر جگہ پر انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا : کسی بھی ملک میں جب کوئی گروہ ریاست کیخلاف ہتھیار اُٹھاتا ہے، تو اسے باغی اور دہشتگرد کہا جاتا ہے۔ لہذٰا یہ دہشتگرد گروہ عراقی ریاست سمیت وہاں پر موجود آئمہ طاہرین کے مزارات کو نقصان پہنچا کر مسلمانوں میں فرقہ واریت کو ہوا دینا چاہتے ہیں، لیکن وہ اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو پائینگے۔ اور جسطرح دیگر ممالک میں ان تکفیریوں کو شکست ہوئی، اسی طرح عراق میں بھی شیعہ سنی ملکر نہ صرف اپنے ملک کو بلکہ وہاں پر قائم بزرگان دین کے مزارات کی بھی حفاظت کرینگے۔

حجت الاسلام سید ہاشم موسوی نے زور دیتے ہوئے بیان کیا : پاکستان کے ریاستی اداروں نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں‌ کیخلاف آپریشن کا حتمی فیصلہ کرکے ملکی عوام کے جذبات کی اصل ترجمانی کی ہے۔

انہوں نے کہا : پاکستانی افواج، سکیورٹی اہلکاروں، سیاستدانوں، علماء اور عوام کو نشانہ بنانے والوں کیخلاف کسی بھی قسم کی رعایت نہیں برتنی چاہیئے۔ پاکستانی عوام اور شُہداء کے لواحقین قرآنی تعلیمات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان دہشتگردوں سے قصاص کا مطالبہ کرتے چلے آئے ہیں۔

حجت الاسلام سید ہاشم موسوی نے کہا : حکومت کو شمالی وزیرستان کی طرح ملک بھر میں بلاتفریق ان تکفیری دہشتگردوں کیخلاف کاروائی کرنی ہوگی۔ خصوصاً بلوچستان میں مستونگ سمیت دیگر علاقوں میں ان تکفیریوں کا بھرپور قلع قمع کرنا ہوگا۔

مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء نے کہا : کوئٹہ میں زائرین کو گذشتہ کئی عرصے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہیں۔ وفاقی و صوبائی حکومت کو چاہیئے کہ وہ پاکستان بھر کے شیعہ سنی زائرین کیلئے تفتان کے زمینی راستے کو محفوظ بنا کر اسے کھولے۔ ہوائی جہاز کے کرائے غریب عوام پوری نہیں‌ کرسکتی، لہذا جلد از جلد تفتان روٹ کو ملک بھر کے زائرین کیلئے بحال کیا جائے۔
 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬