26 July 2014 - 17:12
News ID: 7057
فونت
حجت الاسلام عارف واحدی:
رسا نیوز ایجنسی - شیعہ علماء کونسل پاکستان کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے غاصب اور جنایتکار صہیونیت کے مٹ جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا: اسرائیل مہذب دنیا کے منہ پر بدنما داغ ہے ۔
عالمي يوم قدس ريلي پاکستان

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر ہر سال کی طرح امسال بھی جمعۃ الوداع کو شیعہ علماء کونسل پاکستان نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، کشمیر ، گلگت، بلتستان سمیت ملک کے دیگر تمام شہروں ، قصبوں اور دیہاتوں میں یوم القدس کی ریلیوں، مظاہرے ، سیمینارز اور اجلاس کا انعقاد کیا ۔


اس موقع پر اسلام آباد میں مرکزی القدس ریلی مرکزی میلوڈی تا آبپارہ چوک نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سکریٹری حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے کی۔


اس ریلی میں جماعت اسلامی کے نائب صدر میاں محمد اسلم، ملی یکجہتی کونسل کے ڈپٹی جنرل سکریٹری ثاقب اکبر، تحریک اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا حیدر علوی ، شیعہ علماء کونسل اسلام آباد کے صدرملک تنویر حیدر، ایس یو سی راولپنڈی کے صدر مولانا غلام قاسم جعفری، معروف شیعہ عالم دین حجت الاسلام فرحت عباس جوادی، سید محمد علی واسطی، مولانا نذر عباس شیرازی، مولانا، سید عقیل کاظمی، تطہیر عالم رضوی، سکندر عباس گیلانی، زاہد اخونزاد اور سید محمود نقوی و دیگر نے شرکت اور خطاب کیا ۔


حجت الاسلام عارف واحدی نے یہ کہتے ہوئے کہ استعماری طاقتیں اسلامی دنیا میں نفرت کے بیج بونا چاہتی ہیں لھذا مسلمان کالی بھیڑوں کو تلاش کرکے انہیں نابود کردیں کہا: اسرائیل نے ماہ مقدس کا بھی پاس نہ رکھا اور ظلم کی انتہاء کردی ۔


انہوں نے اسرائیل کو مہذب دنیا کے منہ پر بدنما داغ بتاتے ہوئے اس کی نابودی کا مطالبہ کیا اور کہا: ہم قائد ملت جعفریہ کے حکم پر فلسطینیوں کی آئینی، جمہوری اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے جب تک یہ مسئلہ حل نہیں ہوجاتا ، اقوام متحدہ، او آئی سی اور مسلم ممالک دوغلے پن کا مظاہرہ بند کریں اور اسرائیلی جارحیت رکوائیں ۔


سرزمین پاکستان کے معروف شیعہ عالم دین ںے یہ کہتے ہوئے کہ اسلامی ممالک میں امن کے بغیر دنیا کو پرامن بنانا ناممکن ہے کہا: پاکستان میں بھی امن وامان کی صورتحال ابتر،اتحاد کی طاقت سے ملک کو تمام بحرانوں سے پاک کیا جاسکتا ہے ۔


ایس یو سی کے جنرل سکریٹری نے مسئلہ فلسطین اور کشمیر کو بین الاقوامی دنیا کے سلگتے ہوئے مسائل میں شمار کرتے ہوئے کہا: ابھی یہ حل نہ ہوپائے تھے کہ استعمار نے شام ، افغانستان ، عراق ، بحرین اور برما میں ایک سازش کے تحت آگ بھڑکانہ شروع کردی جس طرح شام و عراق میں مقدسات کو نشانہ بنایا گیا اور بے حرمتی کی گئی یہ اتحاد بین المسلمین پر حملہ ہے اور امہ کو پارہ پارہ کرنے کی سازش ہے۔


انہوں نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ افسوس او آئی سی بھی خاموش تماشائی بنی رہی اور مسلم ممالک کی اکثریت نے بھی ہونٹ سی لئے ہیں جو کہ مقام افسوس و باعث تشویش ہے کہا:
حجت الاسلام عارف واحدی نے پاکستان کی اندرونی صورتحال کے حوالے سے کہا : پاکستان میں کوئی فرقہ واریت نہیں چند گروہ کو ملکی استحصال کے لئے استعمال کیا جارہا ہے ، پاکستان میں قتل عام کا سلسلہ جاری ہے مگر حکمراں ٹس سے مس نہیں ہورہے ہیں ۔


واضح رہے کہ ریلی کے اختتام پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف متفقہ قراردادیں بھی منظور کی گئیں اور اسرائیلی پرچم نذر آتش کئے گئے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬