30 July 2014 - 13:05
News ID: 7077
فونت
ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سربراہ نے پیغام عید الفطر میں؛
رسا نیوز ایجنسی - حجت الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری نے عید کے موقع پر ارسال کردہ پیغام میں تاکید کی : عید کی خوشیوں میں غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کو فراموش نہ کریں ۔
حجت الاسلام و المسلمين راجہ ناصر عباس جعفري

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے ارسال کردہ پیغام میں ملت اسلامیہ خصوصا اہل پاکستان سے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کو یاد رکھںے کی درخواست کی ۔


اس پیغام میں آیا ہے : عیدالفطر کی خوشیوں میں اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں اور آپریشن ضرب عضب کے متاثرین آئی ڈی پیز اور دہشت گردوں کیخلاف برسر پیکار  بہادر افواج پاکستان کے جوانوں کو ضرور یاد رکھیں اور اس عید پر عہد کریں کہ ہم اپنے وطن عزیز میں سے ہر قسم کی ناانصافی، ظلم اور استحصالی نظام کا خاتمہ کریں گے۔


انہوں نے مزید کہا: وطن عزیز کو معاشی قارونوں، سیاسی فرعونوں اور مذہبی بلعم بعوروں سے نجات دلانے کیلئے ہر محب وطن پاکستانی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔


ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سربراہ نے یہ کہتے ہوئے کہ پنجاب کے حکمران سن لیں، ہمارے بے گناہ لوگوں کو گرفتار کر کے جس بربریت کا نشانہ بنا رہے ہیں، اس کا حساب اس دنیا اور آخرت دونوں میں ان ظالموں کو دینا ہوگا، پنجاب حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے کہا: غیر آئینی اور دھاندلی الیکشن سے اقتدار میں آنے والی حکومت کو اقتدار میں رہنے کا کوئی اختیار نہیں، اپوزیشن جماعتوں کو مشترکہ لائحہ عمل کے تحت ان ظالموں کیخلاف قدم اُٹھانا چاہئے۔


انہوں نے مزید کہا: لوڈشیڈنگ، مہنگائی، بیروزگاری سے ستائے عوام کسی نجات دہندہ کے منتظر ہیں، ایسے میں محب وطن قوتوں کو چاہیے کہ وہ بھرپور کردار ادا کرکے ان غاصبوں اور ظالموں سے ملک کو نجات دلائیں۔


 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬