04 August 2014 - 14:08
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 7099
فونت
ناوابستہ تحریک کے اراکین کی شرکت میں؛
رسا نیوز ایجنسی - غزہ کے بحران کے سلسلے میں ناوابستہ تحریک کی فلسطین کمیٹی کا ایک روزہ اجلاس، آج تہران میں ہورہا ہے جس میں پینتالیس ممالک کے حکام شرکت کریں گے۔
ناوابستہ تحريک

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ پٹی پر اسرائیل کے حالیہ حملے میں سیکڑوں بے گناہوں کے مارے جانے اور ہزاروں لوگوں کے بے گھر ہونے کے سلسلہ میں ناوابستہ تحریک کی فلسطین کمیٹی کا اجلاس آج تہران میں ہوگا ۔


اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر حسن روحانی اس اجلاس کا افتتاح کریں گے اور ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف اس اجلاس کی سربراہی کے فرائض انجام دیں گے  ۔


اس رپورٹ کے مطابق، اس اجلاس میں ناوابستہ تحریک کے چھ رکن ممالک کے وزرائے خارجہ بھی موجود ہوں گے۔
 

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیرخارجہ عباس عراقچی نے مزید کہا : ناوابستہ تحریک کی فلسطین کمیٹی کے اجلاس میں غزہ پٹی کے حالات کاجائزہ لیا جائے گا۔


واضح رہے کہ آج کے اجلاس میں فلسطین، بنگلادیش، لبنان، قطر، ونزوئیلا، سوڈان، اور یوگینڈا کے وزرائےخارجہ شرکت کررہے ہیں ۔

 

 


 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬