20 August 2014 - 08:34
News ID: 7159
فونت
عمران خان :
رسا نیوز ایجنسی ـ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا : اگر میرے کارکنوں پر کسی قسم کا تشدد ہوا تو میں وزیراعظم نواز شریف کو نہیں چھوڑوں گا، لیکن اگر مجھے کچھ ہوا تو میرے کارکنوں نواز شریف کو نہیں چھوڑنا۔
پاکستان تحريک انصاف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ریڈ زون کی طرف جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا : اگر میرے کارکنوں پر کسی قسم کا تشدد ہوا تو میں وزیراعظم نواز شریف کو نہیں چھوڑوں گا، لیکن اگر مجھے کچھ ہوا تو میرے کارکنوں نواز شریف کو نہیں چھوڑنا۔
ریڈ زون کی جانب مارچ سے پہلے آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے تاکید کی : ریڈ زون کی جانب چلنے سے پہلے میں کارکنوں سے وعدہ لینا چاہتا ہوں کہ میں انتشار اور تشدد نہیں چاہتا ، کارکن مجھ سے وعدہ کریں کہ وہ پُرامن رہیں گے اور کسی قسم کا تشدد اختیار نہیں کرینگے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے وضاحت کی : ہم پارلیمنٹ کے اندر نہیں بلکہ باہر بیٹھ کر احتجاج کرینگے۔ ہم ایسا پُرامن احتجاج کرینگے کہ دنیا مصر کے تحریر سکوائر کو بھول جائے گی۔
انہوں نے الزام عائد کیا : وزیراعظم نے ریڈ زون کے راستے میں کئی ''گلو بٹوں'' کو کھڑا کیا ہے۔ اگر میرے کارکنوں کو کچھ ہوا تو میں نواز شریف کو نہیں چھوڑوں گا۔ مجھے نواز شریف کے پیچھے برطانیہ بھی جانا پڑا تو میں جائوں گا۔ لیکن اگر مجھے کچھ ہوا تو میں کارکنوں سے کہتا ہوں کہ تم نے نواز شریف کو نہیں چھوڑنا۔
عمران خان نے پولیس سے اپیل کی کہ وہ آزادی مارچ کے شرکاء پر کسی قسم کا تشدد نہ کریں کیونکہ مجھے نواز شریف سے زیادہ ڈپلومیٹک زون کی فکر ہے۔ ڈپلومیٹک زون میں رہنے والے ہمارے مہمان ہیں۔
انہوں نے آزادی مارچ کے شرکاء سے مزید تاکید کرتے ہوئے کہا : آزادی مارچ کے شرکاء وعدہ کریں کہ وہ کسی سرکاری عمارت پر قبضہ نہیں کرینگے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬