‫‫کیٹیگری‬ :
11 September 2014 - 16:43
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 7246
فونت
آیت الله مصباح یزدی:
رسا نیوز ایجنسی - آیت الله مصباح یزدی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ بہت سارے اہلسنت، اهل بیت علیھم السلام سے محبت کرتے ہیں کہا: محبت اهل بیت علیھم السلام ہی اتحاد اسلامی کی بنیاد ہے ۔
آيت الله مصباح يزدي

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، امام خمینی(ره) ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سنٹر کے ذمہ دار آیت الله مصباح یزدی نے آج ظھر کے وقت الازھر یونیورسٹی کے فقہ مقارن سیکشن کے ذمہ دار شیخ احمد محمود کریمہ سے ملاقات کی ۔


انہوں نے اس ملاقات میں اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ بہت سارے اہلسنت، اهل بیت اطھار علیھم السلام کے عاشق ہیں کہا: محبت اهل بیت علیھم السلام ہی اتحاد اسلامی کی بنیاد ہے اور اسی بنیاد پر قران کریم نے فرمایا کہ «قُلْ لا أَسْئَلُکُمْ عَلَیْهِ أَجْراً إِلَّا الْمَوَدَّةَ فِی الْقُرْبى ، ای رسول اپنی امت سے کہدو کہ میں محبت اہلبیت (ع) کے سوا تم سے کوئی اجر نہیں چاہتا » ۔
 

آیت الله مصباح یزدی ںے ایک مصری عالم دین سے ہونے والی گفتگو کی جانب اشارہ کیا اور کہا: میں نے ان کہا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ بہت سارے مصری، اہلبیت علیھم السلام کے ماننے والے ہیں تو انہوں ںے مجھے جواب میں کہا تھا کہ ہم فقط اہلبیت علیھم السلام کو مانتے ہی نہیں ہیں بلکہ اہلبیت علیھم السلام کے عاشق و فدائی ہیں ۔


مدرسین حوزہ علمیہ قم کونسل کے رکن نے شیعہ و سنی کے مابین اختلاف کو شیطانی چال جانا اور کہا: شیطان انس و جن دونوں ہی اس کوشش میں ہیں کہ جھوٹی افواہوں کے ذریعہ مسلمانوں کے آپسی رابطہ کو ٹکڑے ٹکڑے کردیں ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ دین اسلام امانت کے طور پر مسلمانوں کے سپرد کیا گیا ہے کہا: فقط جو لوگ اس امانت کے اہل ہیں انہیں یہ امانت ملے گی ، خداوند متعال سے ہماری دعا ہے کہ اسلام کو سمجھنے میں ہماری مدد کرے اور  غلط افکار سے ہمیں نجات دے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬