22 October 2014 - 15:00
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 7397
فونت
حجت اسلام رمضان توقیر:
رسا نیوز ایجنسی – سرزمین پاکستان کے مشھور شیعہ عالم دین حجت اسلام رمضان توقیر نے کہا: حسین (ع) کو ذکر حسین (ع) سے امت تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے ۔
حجت الاسلام رمضان توقير


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر حجت اسلام رمضان توقیر نے  ڈیرہ اسماعیل خان میں تھلہ حیدر شاہ شیرازی پر متولیان و بانیان اور عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا: مراسم عزاداری کو پرامن انداز میں انجام دینے کیلئے انتظامات کی ذمہ داری حکومت کی ہے۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ عزاداری سید الشہداء (ع) دین خدا کی بقا کی ضامن ہے اور اس سے ہر دور کے ظالم کی مخالفت اور مظلوموں کی حمایت کا درس ملتا ہے کہا: حسین (ع) کو ذکر حسین (ع) سے امت تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے ۔


حجت اسلام رمضان توقیر نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ محرم اور صفر میں نواسہ رسول (ص) اور ثانی زہرا (س) نے درخت اسلام کی ایسی آبیاری کی کہ قیامت تک کوئی بھی یزید وقت اسے نقصان نہیں پہنچا سکتا کہا: ایام عزا میں کردار حسینی (ع) کی عظمت اور رفعت و بلندی اور کردار یزید کی ذلت و پستی کی گلی کوچوں اور شاہراؤں پر تشہیر کرنے کا بہترین موقع ہے۔


انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ خطباء و واعظین اور ذاکرین سانحہ کربلا کو حقیقی معرفت کے ساتھ اجاگر کرکے دین اسلام اور مکتب حسین (ع) کی بہترین خدمت کا فریضہ انجام دے سکتے ہیں کہا: پاکستان میں رہنے والے ہر مسلک کے پروگرام کو تحفظ دینا اور ہمارے عزاداری پروگرامات کو تحفظ دینا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔


ایس یو سی خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر نے متولی اور بانی حضرات سے حتی الامکان انتظامیہ سے تعاون کرنے کی بھی اپیل کی تاکید کی اور کہا: تمام مسالک کے علماء، تاجر برادری سے بہتر رابطہ رکھیں ، ہم ذکر حسین (ع) سے فکر حسین (ع) کو بندوق کی نوک سے نہیں بلکہ پیار محبت سے امت محمدی تک پہنچانا چاہتے ہیں۔
 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬