‫‫کیٹیگری‬ :
16 November 2014 - 22:44
News ID: 7484
فونت
آیت ‌الله سبحانی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت ‌الله سبحانی نے رضاکار فوج کے سرگرمیوں میں دہشت گروہ داعش جیسے کی طرف سے ہو رہے جنایت کو توضیح دینا ضروری جانا ہے اور بیان کیا : رضاکار فوج کو چاہیئے کہ وہ ملک میں داعش دہشت گردوں کی طرف سے انسان کشی و جرائم لوگوں کے لئے توضیح دیں ۔
آيت ‌الله سبحاني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت ‌الله جعفر سبحانی مرجع تقلید نے قم صوبہ کے رضاکار فورس اور اس کے عہدہ داروں سے ملاقات میں ملک کے سرحدوں پر رضاکار فوج کو وسیع اور مضبوط کرنے کی تاکید کی ہے اور بیان کیا : جس حد تک سرحد پر رضاکار فوج سرگرم رہے نگے اس حد تک ملک کے سرحدوں کی اچھی طرح حفاظت ہوگی ۔ 

انہوں نے وضاحت کی : حالانکہ ہمارے ملک میں بعض ایسے لوگ بھی پائے جاتے ہیں جو ہمارے فکر سے متفق نہیں ہیں لیکن اس کے باوجود یہ فکری اختلاف کو نظر انداز کرنا چاہیئے اور ان میں سے غیرت مند جوانوں کی تربیت کی جائے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے اس بیان کے ساتھ کہ ملک میں دوسرے مذاہب کے ماننے والے اور ہمارے درمیان موجود اسلامی مشترکات ہمارے لئے حلقہ وصل ہو بیان کیا : ہم سب لوگوں کا اعتقاد اسلام، قرآن، مسجد القصی کا دفاع اور مسلمان ہیں ، اس مشترکات پر انحصار کرتے ہوئے ملک کے تمام نقاط پر منسجم و متحد ہوں ۔

حضرت آیت ‌الله سبحانی نے رضاکار فوج کے سرگرمیوں میں دہشت گروہ داعش جیسے کی طرف سے ہو رہے جنایت کو توضیح دینا ضروری جانا ہے اور بیان کیا : رضاکار فوج کو چاہیئے کہ وہ ملک میں داعش دہشت گردوں کی طرف سے انسان کشی و جرائم لوگوں کے لئے توضیح دیں ۔

انہوں نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : رضاکار فوج کو چاہیئے وہ بیان کریں کہ ان دہشت گردوں کی طرف سے انسان کشی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے ؛ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے تمام غزوات میں صرف 800 لوگ مارے گئے تھے حالانکہ یہ دہشت گرد گروہ ایک حادثہ میں 800 لوگوں کا سر قلم کر دیتے ہیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬