رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی نے گذشتہ روز مدرسہ امیرالمؤمنین(ع) میں صالحین گروپ کے اراکین سے ملاقات میں کہا: ایک عرصہ تک ہمارا ملک مشرق وسطی میں فراموشی کی نظر ہوگیا تھا ، اس کا کہیں کوئی تذکرہ نہیں تھا مگر انقلاب اسلامی کی پیروزی نے ایران کا نام لوگوں کی زبان پر لادیا ۔
انہوں نے مزید کہا: ایران کی مخالفت بھی اس کی قدرت کی نشانی ہے ، ہم جس مقدار بھی خدا کی سمت بڑھے ہیں اس نے اسی مقدار ہمیں عزت و آبرو عطا کی ہے ، البتہ نعمت کا حاصل کرنا آسان اور اس کی حفاظت کہیں سخت ہے ، اپنے نوجوانوں کو جو دین اور ملک کا سرمایہ ہیں دین و ایمان کی راہ میں باقی میں رکھیں ۔
اس مرجع تقلید نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ دھیان رکھیں کہ بیگانہ میڈیا ہمارے جوانوں کے عقائد مخدوش نہ کر سکیں اور ان کے اخلاق نہ چرا لیں کہا: ہمارے میڈیا کی ذمہ داریاں سنگین ہیں ، لھذا سبھی اپنے وظیفہ کو بخوبی انجام دینے میں کوشاں رہیں ۔
انہوں نے مزید کہا: ہم آج اقتصادی پابندیوں سے روبرو ہیں مگر ہمارا ملک اپنے قدموں پر کھڑا ہے ، مشکلات موجود ہیں مگر دشمن ہمیں متزلزل نہ کرسکا ، اگر جوہری معاہدہ نہ ہوسکا تو بھی ہم دین، ایمان ، قدرت ، شجاعت اور با ایمان جوانوں کی طاقت کے بھروسے اپنے پیروں پر کھڑے رہیں گے اور اپنی کامیابی کے راستہ ڈھونڈ نکالیں گے ۔