‫‫کیٹیگری‬ :
02 February 2015 - 14:25
News ID: 7757
فونت
آیت ‌الله علوی‌ گرگانی:
رسا نیوز ایجنسی - حضرت آیت ‌الله علوی‌ گرگانی نے نعمت الھی کے سلسلہ میں شکر نعمت کی تاکید کرتے ہوئے کہا: جوان، حکام اور ملک کے ذمہ دار افراد آگاہ رہیں کہ اس انقلاب کے لئے کتنی مصبیتیں اٹھائیں گئیں ہیں لھذا اس قدر کریں ۔
آيت ‌الله سيد محمد‌علي علوي گرگاني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں حضرت آیت ‌الله سید محمد‌علی علوی گرگانی نے آج ظھر کے وقت امین مرزن آباد کی انتظامیہ اور پولیس سے ملاقات میں عشرہ فجر کی مبارکباد پیش کی اور کہا: عشرہ فجر وہ اہم مناسبت ہے جس کی اہمیت کو روز بروز اجاگر کیا جائے ۔


انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ امام خمینی(رہ) نے مقتدر رھبری کے ذریعہ ملک کو بڑی طاقتوں کے پنجے سے نجات دلائی کہا: جوان، حکام اور ملک کے ذمہ دار افراد آگاہ رہیں کہ اس انقلاب کے لئے کتنی مصبیتیں اٹھائیں گئیں ہیں لھذا اس قدر کریں ۔


حضرت آیت‌ الله علوی‌ گرگانی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ عوام اپنی سرگرمیوں اور کاموں کے سلسلہ میں پرعزم و محکم ارادہ کے ساتھ قدم اٹھائیں کہا: رھبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت ایت اللہ سید علی خامنہ ای زمین پر خدا کی حجت ہیں لھذا ہم ھرحالات میں آپ کے اطاعت گزار رہیں ۔


حوزہ علمیہ قم میں درس خارج فقہ و اصول کے استاد نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ پیغمبر اسلام(ص) اور آپ کے اہلبیت(ع) کے وسیلہ سے سعادت و کامیابی کا راستہ نکالا جاسکتا ہے کہا: مومن وہ ہے جو خدا پر ایمان رکھتا ہو اور خدا کی رضا میں تقوائے الھی اختیار کرے ۔


انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ بعض افراد خدا کی شناخت نہ ہونے کے سبب کسی بھی طرح کے کام انجام دینے سے نہیں ڈرتے کہا: یہ لوگ ڈیکٹیٹرز اور ظالم بن کر زمین پر رہتے ہیں اور لوگوں سے بری طرح پیش آتے ہیں، اس کے برخلاف کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو اپنے اعمال اور لوگوں کے حقوق کی مراعات نہ کرنے کے سلسلہ میں خوفزدہ رھتے ہیں ۔


حضرت آیت ‌الله علوی‌ گرگانی نے مزید کہا: خداوند متعال کے سلسلہ میں انسان کی ذمہ داریاں بہت سخت ہیں اسی بناء پر انسان اپنی ذمہ داریوں کی انجام دہی میں ائمہ معصومین(ع) سے مدد چاہتا ہے ۔


حوزہ علمیہ قم میں درس خارج فقہ و اصول نے بیان کیا: عصر حاضر میں انسان جو کچھ بھی دیکھتا ہے اس پر یقین کرلیتا ہے لھذا انبیاء الھی(ص) اور اهل بیت(ع) انسانوں کی مدد کے لئے خداوند متعال کی جانب سے مبعوث کئے گئے ۔
حضرت آیت ‌الله علوی‌ گرگانی نے

آخر میں اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ بعض حکمراں اور حکومت کے ذ٘مہ دار افراد اپنے ذمہ داری کے زمانہ میں غلطی و لغزش کا شکار ہوجاتے ہیں کہا: عشرہ فجر نعمت الھی کے شکرانہ کا موقع ہے ، ملک کے حکمراں اس بات پر شاکر رہیں کہ اسلامی جمھوریہ ایران کے خدمت گزار ہیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬