‫‫کیٹیگری‬ :
17 March 2015 - 23:35
News ID: 7923
فونت
آیت الله وحید خراسانی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت الله وحید خراسانی نے اپنے فقہ کے درس خارج میں حضرت فاطمہ زهرا (س) کی عظمت و منزلت کو قابل حیرت جانا ہے اور ایام فاطمیہ پر خاص توجہ کرنے کی ضرورت کی تاکید کی ہے ۔
آيت الله وحيد خراساني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله حسین وحید خراسانی مرجع تقلید نے ایران کے مقدس شہر قم کے مسجد اعظم میں منعقدہ اپنے فقہ کے درس خارج میں حضرت صدیقہ طاہرہ (س) کے فضائل کو مناقب بیان کی ۔

مرجع تقلید نے حضرت فاطمہ زهرا (س) کو خواتین کے لئے نمونہ عمل جانا اور خواتین سے ان با عظمت بیوی کی سیرت پر عمل کرنے کی تاکید کی ۔

حضرت آیت الله وحید خراسانی نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے تاریخی حوادث اور جو مصائیب بعض لوگوں کے توسط سے آن حضرت کے حق میں پیش آئی ہے ان مسائل کی وضاحت کی ۔

مرجع تقلید نے ایام فاطمیہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے حضرت فاطمہ زهرا (س) کی شہادت کی مناسبت سے عزاداری منعقد کرنے کی تاکید کرتے ہوئے اس کا احترام بھی ضروری جانا ہے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : لوگوں کو جاننا چاہیئے کہ حضرت صدیقه کبری (س) کون تھیں ، نہ کسی نے ان کو پہچانا اور نہ کوئی ان کو جان سکا اور نہ نہیں ان کو کوئی پہچان سکتا ہے ۔

حضرت آیت الله وحید خراسانی نے تاکید کی : حضرت صدیقه کبری (س) کو صرف ایک شخص نے پہچانا ، اور وہ شخص وہ تھا جب امانت واپس کیا تو کہا : « کاش علی کو موت آ گئی ہوتی » یہ کون سی گوہر ہے ؟ اول کیا تھیں اور آخر میں کیا ہونگی ۔

انہوں نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے آن مقدس خاتون کے سلسلہ میں بیان ہوئی روایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی فضیلت میں جو روایات ہیں وہ قابل تعجب و حیرت ہے اس روایت کے سلسلہ میں اہل فہم و فکر تدبر و غور و فکر کریں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬