09 April 2016 - 09:28
News ID: 9241
فونت
پاکستان کے سنی عالم دین:
رسا نیوز ایجنسی – مجلس وحدت مسلمین فیصل آباد کے ریاستی رہنما سید افتخار نقوی کی طرف سے بلائے گئے اجلاس سے ایس ایس پی آپریشن فیصل آباد حافظ عرفان ﷲ نے خطاب کرتے ہوئے کہا: دہشت گرد بے دین وحشی ، درندے اور پوری انسانیت کے دشمن ہیں ۔
دھشت گرد طالبان

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے حالیہ دھشت گردانہ حملے اور سیکورٹی کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے مجلس وحدت مسلمین فیصل آباد کے ریاستی رہنما اور کور کمیٹی کے ممبر سید افتخار نقوی نے اجلاس کا انعقاد کیا جس میں پاکستان کی برجستہ شخصیتوں من جملہ صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی، فیض رسول رضوی، حافظ امجد، ملک بخش الٰہی، منشاء سالک و دیگر علماء و مشائخ نے شرکت کی اور ایس ایس پی آپریشن فیصل آباد حافظ عرفان ﷲ نے تقریر کی ۔


حافظ عرفان ﷲ نے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور مذہبی رہنماوں کو ملک و انسانیت دشمنوں کی سرگرمیوں کو ناکام بنانے کے لئے مکمل رواداری، بھائی چارے، اتحاد و مذہبی ہم آہنگی کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے کی تاکید کی اور کہا: دہشت گردوں کا کوئی دین نہیں یہ وحشی درندے اور پوری انسانیت کے دشمن ہیں ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ سفاک درندوں نے گلشن اقبال پارک لاہور میں بربریت کا گھناؤنا کھیل کھیل کر پوری قوم کو سوگوار کردیا کہا: دشمن قانون کے شکنجے سے بچ نہیں سکیں گے، دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے افواج پاکستان سمیت تمام سکیورٹی ادارے متحرک و منظم ہیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬