رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے جمعے کے دن یمن میں بہتّر گھنٹوں کی جنگ بندی پر مبنی اقوام متحدہ کی تجویز کے بارے میں اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے پیش کی جانے والی جنگ بندی کی تجویز میں تمام فوجی کارروائیوں اور یمن کے فضائی محاصرے کے خاتمے کا موضوع بھی شامل ہونا چاہئے اور اس کے نتیجے میں یمن کے دارالحکومت صنعا کی جانب پروازوں کا از سر نو آغاز ہو جانا چاہئے۔
محمد عبدالسلام نے اس بات کو بیان کرتے ہوئے کہ حملوں اور محاصرے کا خاتمہ یمنی عوام کے مطالبات میں شامل ہے کہا کہ جنگ بندی ہمہ گیر اور مکمل طور پر ہونی چاہئے۔
یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے نمائندے نے مزید کہا کہ ولد الشیخ کی جانب سے پیش کی جانے والی تجویز اس سلسلے میں ہونے والے سمجھوتے کے مطابق ہمہ گیر نہیں ہے۔
واضح رہے کہ یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسماعیل ولد الشیخ نے جمعے کے دن عمان کی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے یمن میں بہتّر گھنٹوں کی جنگ بندی پر مبنی اقوام متحدہ کی تجویز کی خبر دی تھی کہ جس میں توسیع بھی ہو سکتی ہے۔/۹۸۸/ن۹۳۰/ک۲۷۱