رسا نیوز ایجنسی کی النشره سے رپورٹ کے مطابق، حزب الله لبنان کے ڈپٹی جنرل سکریٹری حجت الاسلام شیخ نعیم قاسم نے گذشتہ شب لبنان کے علاقے صیدا میں منعقد ایک پروگرام میں لبنان کے صدر جمھوریہ کے انتخاب کے حوالے لبنان کی پارلیمنٹ میں ہونے والے اجلاس کی جانب اشارہ کیا اور کہا: ہم میشل عون کے انتخاب پر ثابت قدم ہیں اور گروہ الوفاء للمقاومة لبنان، تغییر و اصلاح پارٹی کے سربراہ کو ووٹ دے گا ۔
انہوں نے مزید کہا: بعض افراد مدعی ہیں کہ آج سموار کو لبنان کی حکومت، حزب اللہ کی حکومت سے بدل جائے گی کیوں کہ میشل عون کو صدر جمھوریہ کے عنوان سے انتخاب کرلیا جائے گا ۔
حجت الاسلام شیخ نعیم قاسم نے بیان کیا: یہ لبنانی حکومت ہے جو میشل عون کو منتخب کررہی ہے نیز پارلیمنٹ اسپیکر اور وزیر اعلی بھی اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی انجام دینے پر موظف ہیں ۔
حزب اللہ لبنان کے اس برجستہ رکن نے کہا: ہم کسی کی ذمہ داری اپنے دوش پر نہیں لیں گے اور کسی کے دوش پر اپنی ذمہ داری نہیں ڈالیں گے بلکہ ہر کوئی اپنی ذمہ داری خود ادا کرنے پر موظف ہے ۔/۹۸۸/ن۹۳۰/ک۲۵۵