02 November 2016 - 18:44
News ID: 424212
فونت
ڈاکٹرحسن روحانی:
ایرانی صدر جمھوریہ ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا: تیرہ آبان کی تاریخ، ملت ایران کی تاریخ میں سامراج کے خلاف جد وجہد کے ایک سمبل میں تبدیل ہوگئی ہے۔
حسن روحانی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایرانی صدر جمھوریہ ڈاکٹرحسن روحانی نے  ثقافتی انقلاب کی اعلی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ تیرہ آبان کی تاریخ، کہ جس دن ظالم شاہی حکومت نے کیپچولیشن کی مخالفت کے سبب حضرت امام خمینی (رح) کو جلا وطن کیا  تھا، ملت ایران کی تاریخ میں سامراج کے خلاف جد وجہد کے ایک سمبل میں تبدیل ہوگئی ہے-

انہوں نے کہا: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ تیرہ آبان کا دن سامراج کے خلاف، حق پسند اور ظلم مخالف ملت ایران کی جدو جہد کا دن ہے-

ڈاکٹر روحانی نے کہا :  بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی(رح) نے جس تحریک کا آغاز کیا تھا اس سے عوام اور طلباء کی والہانہ وابستگی، استکبار اور سامراج کے خلاف ملت ایران کا فطری ردعمل تھا -

انہوں‌ نے کہا: تیرہ آبان کی تاریخ، ملت ایران کی تاریخ میں سامراج کے خلاف جد وجہد کے ایک سمبل میں تبدیل ہوگئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ تیرہ آبان  انیس سو اناسی میں طلباء نے، ایران کے اسلامی انقلاب کے خلاف امریکہ کی مختلف سازشوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے تہران میں امریکہ کے سفارت خانے ( جاسوسی کے اڈے)  پرقبضہ کرلیا تھا۔

ایران کے عوام اس دن یعنی عالمی استکبار سے مقابلے کے قومی دن کی مناسبت سے ہر سال سامراج کے خلاف اپنے اتحاد و یکجہتی اور قومی اقتدار کا مظاہرہ کرتے ہیں اور استکبار مخالف نعرے لگاتے ہیں-/۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬