رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک رکن منگل پرابھات لودھا نے مطالبہ کیا ہے کہ ممبئی میں واقع بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی ملکی رہائش گاہ کو منہدم کرکے اس کی جگہ ایک کلچرل سینٹر تعمیر کیا جائے۔ اطلاعات کے مطابق ممبئی میں پراپرٹی کے بزنس سے وابستہ منگل پرابھات لودھا نے قانون ساز اسمبلی سے خطاب کے دوران کہا، جنوبی ممبئی میں واقع جناح کی رہائش گاہ سے ہی تقسیم کی سازش کا آغاز ہوا تھا۔
انھوں نے کہاکہ جناح تقسیم کی علامت ہیں، اس عمارت کو منہدم کیا جانا چاہیے۔لودھا نے مزید دعویٰ کیا کہ پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ کو اس عمارت کی دیکھ بھال پر ہزاروں ہندوستانی روپے خرچ کرنے پڑتے ہیں۔ اس نے مطالبہ کیا کہ اس عمارت کو منہدم کیا جانا چاہیے اور مہاراشٹرا کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے ایک کلچرل سینٹر تعمیر کیا جانا چاہیے، جہاں بھارت کی شاندار تاریخ کو بھی پیش کیا جائے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰