27 March 2017 - 22:53
News ID: 427137
فونت
یمنی فوج اورعوامی رضاکار فورس، جنوبی سعودی عرب کے جیزان علاقے میں داخل ہوگئی ہے۔
یمن

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، موصولہ رپورٹوں کے مطابق  یمن کی فوج اور رضاکار فورس ، جارح سعودی عرب کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے جیزان کے الغاویہ ، البیت الابیض اور البیت الاسود علاقوں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئی۔

یمنی فوجیوں نے اپنی کارروائی کے دوران سعودی عرب کے کئی کرائے کے فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔

یمن کی فوج اور رضا کار فورس نے ایک اور کارروائی میں یمن کے صوبہ حجہ میں واقع شمالی صحرائے میدی میں جارح سعودی فوج کے دیگر اڈوں کو بھی اپنے حملوں کا نشانہ بنایا کہ جس کے نتیجے میں کئی سعودی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

یمن کی فوج اور رضاکار فورس کے جوانوں نے اتوار کو بھی صوبہ مارب میں سعودی فوج کے ایک گروہ پر حملہ کرکے چار سعودی فوجیوں کو ہلاک کر دیا تھا-

سعودی عرب کی آل سعود حکومت مارچ دوہزار پندرہ سے امریکی مدد سے یمن کے مظلوم عوام کو اپنی جارحیت اور حملوں کا نشانہ بنائے ہوئے ہے۔

سعودی حملوں میں اب تک بارہ ہزار سے زیادہ افراد ہلاک اور کم سے کم تیس لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں جبکہ اس ملک کی بنیادی تنصیبات کو بے پناہ نقصان پہنچا ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬